خطبات محمود (جلد 16) — Page 518
خطبات محمود ۵۱۸ سال ۱۹۳۵ء ہے۔اسی طرح آج میں نے دیکھا ساری رات بار بار میری آنکھ کھلتی رہی اور جب بھی میں جا گا میں نے دیکھا کہ میں احراری فتنہ کے متعلق اللہ تعالیٰ سے دعائیں کر رہا ہوں۔پس یقیناً خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا ، ایسے نشانات سے تائید کر یگا جو پہلے نشانات کو مات کر دیں گے۔لیکن جب تک تم چکی کے دو پاٹوں میں سے سلامت نہ نکل جاؤ آخری کامیابی نہیں آ سکتی۔خدا تعالیٰ کے بندے ہمیشہ چکی کے پاٹوں میں سے گزرا کرتے ہیں۔جو ابو جہل کا بروز ہوتا ہے وہ چکی کے پاٹوں میں آکر پس جاتا ہے مگر جو محمد ﷺ کا کامل متبع ہوتا ہے وہ سلامتی کے ساتھ ان پاٹوں میں سے گزر جاتا ہے۔پس یہ یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آرام اور سکون عطا کرے گا، تم پر فضلوں کی بارشیں برسائی جائیں گی اور تمہیں دنیا میں غلبہ واقتدار عطا کیا جائے گا مگر ابتلاء پر ابتلاء آئیں گے، آزمائش پر آزمائش ہوگی۔جب تک تم چکی کے دو پاٹوں میں بہ ظاہر ہیں نہ دیئے جاؤ اور جب تک دشمن یہ نہ سمجھ لے کہ اب تم کچل دیئے گئے ، اُس وقت تک تم حقیقی اور ابدی زندگی حاصل نہیں کر سکتے۔ہاں جب چکی کے پاٹوں میں سے نکلو گے تو دشمن حیران ہوگا اور وہ دیکھے گا کہ وہ تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکا اور اس وقت لوگوں کی توجہ تمہاری طرف پھرے گی اور لوگوں کی آنکھیں کھول دی جائیں گی۔اور وہ پکار اٹھیں گے کہ ہم نے بھی روحانی چاند دیکھ لیا اور ہم اپنے گزشتہ انکار پر پریشان ہیں۔پس تم دعاؤں میں لگے رہو اور اللہ تعالیٰ سے نصرت اور تائید طلب کرو۔جو لوگ نیشنل لیگ میں شامل نہیں وہ یہ کر سکتے ہیں کہ ممبروں کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں سیدھا راستہ دکھائے اور ایسے طریق سمجھائے جو کامیابی کی منزل تک پہنچانے والے ہوں۔وہ ایسے طریق نہ اختیار کریں جو سلسلہ کے کاموں کو نقصان پہنچانے والے ہوں۔پھر جو بھی وہ ذرائع اختیار کریں اللہ تعالیٰ ان میں برکت دے تا کہ دشمن محسوس کرنے لگے کہ یہ جماعت خدا تعالیٰ کے خاص فضلوں اور اس کی رحمتوں کی مورد ہے۔کوچ (COUCH) صوفہ۔پلنگڑی۔سپرنگ والی کرسی ( الفضل ۲۰ / اگست ۱۹۳۵ء) سے الوصیۃ صفحہ ۳۰۔روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه +۱۳۲۸ نوار الاسلام صفحه ۲۳، ۲۴ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳، ۲۴