خطبات محمود (جلد 16) — Page 498
خطبات محمود ۴۹۸ سال ۱۹۳۵ء والے یہ ایک عام قاعدہ بنادیں کہ صرف وہی لوگ اس کے ممبر بن سکتے ہیں جو ۱۹۳۴ء سے پہلے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے ہوں۔جو ۱۹۳۴ ء یا اس کے بعد سلسلہ میں داخل ہوئے ہوں انہیں بلا خاص اجازت کے اس میں شامل نہیں کیا جائے گا اس طرح عام قاعدہ بنا دینے سے یہ سوال مٹ جائے گا جو اس قاعدہ کے نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہو سکتا ہے کہ زید کو کیوں ممبر بنا لیا گیا اور بکر کو کیوں شامل نہیں کیا گیا۔پس نیشنل لیگ والے یہ ایک عام قانون بنادیں کہ دو سال سے پہلے کے احمدیوں کو تو ہم لے لیں گے مگر ان احمدیوں کو ہم اپنے اندر شامل نہیں کریں گے جو حال ہی میں احمدی ہوئے ہیں یا جن کی احمدیت پر دو سال کا عرصہ نہیں گزرا یہاں تک کہ اتنا عرصہ کسی کی احمدیت پر گزر جائے کہ معلوم ہو جائے اب اس کی احمدیت میں کوئی شبہ نہیں رہا اور اسے اب اپنے اندر شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔یہ مت خیال کرو کہ چونکہ تم نے قانون شکنی نہیں کرنی یا کوئی خفیہ سوسائٹی نہیں بنانی اس لئے ایسے لوگوں کو ممبر بنالینے میں کیا حرج ہے۔نیک سے نیک کام میں بھی رکاوٹیں ڈالی جاسکتی ہیں اور اچھے سے اچھے کام میں بھی دشمن رخنہ پیدا کر سکتا ہے۔خواہ کیسے ہی تم آئین کے پابند ہو۔تمہاری ممبریوں کو ایسے شخص حاصل کر کے جن کی نیت فتنہ وفساد اور کام کو خراب کر نا ہو یہ کر سکتے ہیں کہ جہاں کوئی اچھا اور قابل کا رکن ہوا اس کی پریذیڈنٹی کی مخالفت شروع کر دی اور سکتے اور فضول لوگوں کو کھڑا کرنے کی کوشش کی تاکہ کام خراب ہو جائے تم سمجھتے ہو کہ اس کوشش سے احرار اور ان کے ساتھیوں کو کتنا فائدہ پہنچ سکتا ہے پس یہ بے سمجھی کی بات ہوتی ہے کہ انسان خیال کرے چونکہ ہمارا کام ہر قسم کے اعتراضات سے بالا ہے اس لئے کسی دشمن کے اس میں شامل ہونے میں کیا حرج ہے۔پھر بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ ہم نے قانون شکنی نہیں کرنی اس لئے کسی احتیاط کی ہمیں کیا ضرورت ہے۔جیسے کہ کسی نے کہا ہے : تو پاک باش برا در ترا از محاسبه چه باک یعنی اے بھائی تو پاک ہو جا پھر تجھے محاسبہ کا کوئی ڈر نہیں۔پاک سے پاک اور جائز سے جائز بات میں بھی بسا اوقات غیر جنس کا آدمی اگر شامل ہو جائے تو اس کا م کو نقصان پہنچ جاتا ہے۔تجارت کتنی اعلی چیز ہے اور قوموں کی ترقی کے لئے کس قدر ضروری سمجھی گئی ہے مگر اس میں بھی راز رکھے جاتے ہیں اور اگر وہ راز بتا دئیے جائیں تو تجارت کامیاب نہیں ہو سکتی۔تاجر کبھی نہیں بتائے گا