خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 478 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 478

خطبات محمود ۴۷۸ سال ۱۹۳۵ء سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔پھر نیشنل لیگ کے دفتر اور دفتر کی ضروریات کے لئے اور اسے تمام ہندوستان میں پھیلانے کے لئے کس قدر روپے کی ضرورت ہے۔میرے یہ کہہ دینے سے کہ قانون اور شریعت کی خلاف ورزی نہ کرو یہ مطلب نہیں کہ تھوک سے پکوڑے پک جائیں گے۔اس کے لئے مستقل تنظیم اور ہزار ہاروپیہ سالانہ کی ضرورت ہے، سیکرٹری کی ضرورت ہے ، کلرکوں کی ضرورت ہے، انسپکٹروں کی ضرورت ہے ، جو تمام نیشنل لیگوں کا دورہ کرتے ہیں ، دفاتر کی ضرورت ہے اور اس طرح کی اور بیسیوں چیزیں ہیں جن کے لئے روپیہ درکار ہے۔اس لیگ کو ہندوستان کی اور انجمنوں میں چندہ دینے کے لئے بھی روپیہ کی ضرورت ہوگی۔پس مالی امداد سے دریغ مت کرو۔نیشنل لیگ سے بھی میں کہتا ہوں کہ اسے چاہئے کہ جو لوگ اخلاص کے ساتھ اس میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں انہیں شامل ہونے پر مجبور نہ کرے اور جو لوگ شامل ہوں ان سے با قاعدہ چندہ وصول کرے۔جو آسودہ حال ہوں ان سے زیادہ رقم لے اور جو غریب ہوں ان کے لئے ادنی شرح چندہ مقرر کر دے مثلاً پیسہ یا ڈیڑھ پیسہ ماہواریا چار آنے سالانہ چندہ مقرر کر دے تا غریب سے غریب آدمی بھی اس میں داخل ہو سکے مگر یہ چار آنے سالانہ اس کے لئے ہیں جو بہت ہی غریب ہے ، جو اس سے اچھی حالت میں ہو وہ زیادہ دے۔کوئی ایک روپیہ ماہوار دے، کوئی پانچ روپے اور کوئی دس روپے ماہوار دے اور جو اخلاص کے ساتھ نہیں دینا چاہتا اُس کے متعلق یہ ضرورت نہیں کہ اسے اپنے ساتھ شامل رکھا جائے۔پس نیشنل لیگ اپنی تنظیم کرے اور جن جن جماعتوں کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے ان کے ساتھ تعاون کرے بعض جماعتیں ایسی ہیں جو بغاوت کی تعلیم دیتی ہیں ، بعض قتل و غارت کی تلقین کرتی ہیں ، بعض قانون کی پابندی کو ضروری نہیں سمجھتیں ، ان معاملات میں کسی جماعت سے ہمارا تعاون نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ہماری مذہبی تعلیم کے خلاف امور ہیں اور مذہب کی پابندی اتنی ضروری ہے کہ چاہے ساری گورنمنٹ ہماری دشمن ہو جائے اور جہاں کسی احمدی کو دیکھے اسے صلیب پر لٹکا نا شروع کر دے پھر بھی ہمارا یہ فیصلہ بدل نہیں سکتا کہ قانون شریعت اور قانونِ ملک کبھی نہ تو ڑا جائے۔اگر اس وجہ سے ہمیں شدید ترین تکلیفیں بھی دی جائیں تب بھی یہ جائز نہیں کہ ہم اس کے خلاف چلیں ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ ہم اس ملک کو چھوڑ دیں اور کسی اور ملک میں چلے جائیں۔پس اس استثناء کے ساتھ نیشنل لیگ جن جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہے کر سکتی ہے مثلاً کانگرس قانون شکنی بھی کرتی ہے اور اور بھی مفید