خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 349 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 349

خطبات محمود ۳۴۹ سال ۱۹۳۵ء کے متعلق ہیں۔۱۲ جولائی کا الہام ہے رَبِّ أَخْرِجْنِی مِنَ النَّارِ۔اے میرے ربّ! ایک جہنم تیار کی گئی ہے اس سے مجھے نکال - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى اَخْرَجَنِي مِنَ النَّارِ - ہے سب تعریف خدا کے لئے ہیں جس نے مجھے اس آگ سے نکالا۔اِنِّی مَعَ الرَّسُولِ اَقُوْمُ - ۵ ایک لشکرِ جرار مقابلہ کے لئے کھڑا ہے مگر میں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہو کر لڑوں گا۔الُوْمُ مَنْ يَلُومُ - 1 لوگ اس رسول کو گالیاں دیں گے مگر میں اس پر انہیں ذلیل کروں گا اور زیر ملامت لاؤں گا۔پھر الہام ہوتا ہے ” غلام احمد کی جے کردیکھو ان الہامات میں کس طرح بتایا گیا ہے کہ آپ کے متبعین کے لئے ایک جہنم تیار کی جائے گی یہ جہنم چونکہ آپ کے زمانہ میں نہیں ، اس لئے لازماً آپ کے بعد کے زمانہ کے لئے مانی پڑے گی مگر اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھیوں کو اس سے بچالے گا ، کثرت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی جائیں گی جن کا جواب خود خدا دے گا اور اُس وقت تک تائید الہی ختم نہ ہو گی جب تک احمدیت کی فتح نہ ہو اور دنیا میں غلام احمد کی جے“ کے نعرے بلند نہ ہوں۔جے کا لفظ بتا تا ہے کہ اس مخالفت میں ہندو بھی مسلمانوں کے ساتھ شریک ہوں گے لیکن بتا دیا ہے کہ آخر وہ جے کہنے پر مجبور ہوں گے۔پس اللہ تعالیٰ کے کلام میں خبریں ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد ابتلاء آئیں گے اور سخت آئیں گے گالیاں دی جائیں گی ہندو بھی مخالفت میں مسلمانوں کے ساتھ شامل ہو جائیں گے مگر اللہ تعالیٰ احمدیت کو فتح دے گا۔حتی کہ مخالف بھی پکار اُٹھیں گے کہ غلام احمد کی جے“ پس ان گالیوں سے مت گھبراؤ اور مخالفتوں سے مت ڈرو خدا تعالیٰ کے کلام پر یقین رکھو کہ اس سے زیادہ سچا کوئی نہیں خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے جہنم تیار کئے جانے کی خبر دی ہے اور پھر یہ بھی خبر دی ہے کہ وہ ٹھنڈی کر دی جائے گی۔بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی جائیں گی مگر یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا جواب میں خود دوں گا اور گالیاں دینے والوں کو رسوا کر دوں گا۔جو چیز آسمان پر مقدر ہو چکی ہے اسے کون ٹال سکتا ہے۔بے شک میں، آپ، اور سارے احمدی مل کر بھی کچھ نہیں کر سکتے مگر جس کا یہ کلام ہے وہ سب کچھ کر سکتا ہے اور اس نے فرمایا ہے کہ میں کر کے دکھا دوں گا۔( الفضل ۱۷ جون ۱۹۳۵ء ) ا بخارى كتاب الجنائز - باب مَايُكْرَه مِنْ اِتِّخَاذِ المساجد على القبور المجادلة: ۲۲ سے تا کے تذکرہ صفحہ ۷۲۳۔ایڈیشن چہارم