خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 339 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 339

خطبات محمود ۳۳۹ سال ۱۹۳۵ء متعلق خدا تعالیٰ کی پیشگوئی ہو تو رنج کے ساتھ اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر ہمیں خوشی بھی ہو گی۔خوشی کا یہ مطلب نہیں کہ ہم انہیں غیر سمجھتے ہیں ہم تو انہیں اپنا ہی سمجھتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کو ان سے بھی زیادہ اپنا سمجھتے ہیں اور یہ ہمارے لئے ناممکن ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے کسی نشان کو چھپائیں۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا پر اپنی دونوں خوبیوں کو ظاہر کر دیں ایک طرف خدا تعالیٰ کے اس عظیم الشان قہری نشان کے ذکر کو ہم دنیا میں پھیلائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے لئے ظہور پذیر ہوا اور دوسری طرف مصیبت زدگان اور مجروحین کی امداد کریں تا دنیا سمجھے کہ ہم جہاں خدا تعالیٰ کا نشان ظاہر ہونے کے بعد اس کی اشاعت میں کسی مصیبت اور ملامت کی پرواہ نہیں کرتے وہاں ہم سے زیادہ ان کا خیر خواہ بھی کوئی نہیں۔اگر ہم اپنی ان دونوں خوبیوں کو ظاہر کریں گے تو اس وقت خدا کی بھی دونوں قدرتیں ہمارے لئے ظاہر ہوں گی وہ قدرت بھی جو آسمان سے اُترتی ہے اور وہ قدرت بھی جو زمین سے ظاہر ہوتی ہے۔( الفضل ۱۰ جون ۱۹۳۵ء) ا تذکرہ صفحہ ۷۱۹ طبع چہارم تذکره صفحه ۶۴۸ طبع چهارم 3) تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۹۶ تا ۴۰۳ ( مفهوما ) تذکره صفحه ۶۴۸ طبع چہارم حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۶۸ تذکره صفحه ۳۱۴ طبع چہارم ك الانبياء: ۴۵