خطبات محمود (جلد 16) — Page 29
خطبات محمود ۲۹ سال ۱۹۳۵ء زیادہ سائیکلوں کی ضرورت ہے اس لئے میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بعض دوست ایسے ہوتے ہیں جو پہلے سائیکل پر سوار ہوا کرتے تھے مگر اسکے بعد انہوں نے موٹر خرید لیا۔یا پہلے سائیکل پر سوار ہوا کرتے تھے مگر اس کے بعد انہوں نے گھوڑ ا خرید لیا۔یا اب سائیکل پر چڑھنا ہی انہوں نے چھوڑ دیا اور اس طرح سائیکل ان کے پاس بریکار پڑے ہوئے ہوتے ہیں۔پس اگر ایسے دوست ہماری جماعت میں ہوں خواہ وہ قادیان کے ہوں یا باہر کے تو وہ اس طرح بھی ثواب کما سکتے ہیں کہ پنے اپنے سائیکل یہاں بھجوا دیں۔اگر ہم خرید نے لگیں تو آٹھ نو سور و پیہ ہمارا خرچ ہو جائے گالیکن اگر اس طرح سائیکل آجائیں تو ایک ایک سائیکل پر خواہ دس پندرہ روپے بطور مرمت خرچ ہو جائیں تو پھر بھی سو ڈیڑھ سوروپیہ میں کئی سائیکل تیار ہو سکتے ہیں اور اس طرح بہت سی بچت ہو سکتی ہے۔اب جو چار سائیکلسٹ گئے ہیں۔ان میں سے ایک کے پاس اپنا بائیسکل تھا جسے مرمت کرا دیا گیا۔دو سائیکل بعض دوستوں کی طرف سے ہدیۂ ملے تھے اور ایک سائیکل خرید لیا گیا۔چونکہ یہ تمام سائیکل سوار پندرہ بیس دن کے اندر اندر روانہ ہونے والے ہیں اس لئے قادیان یا باہر کی جماعت میں سے اگر کوئی دوست سائیکل دے سکتے ہوں تو بہت جلد بھجوا دیں۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب سروے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے اور تبلیغ کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔گوا بھی یہ کام چھوٹے پیمانہ پر شروع کیا گیا ہے۔تا تمام مشکلات اور حالات ہمارے سامنے آ جائیں اور پھر ان کو دیکھ کر اپنے کام کو پھیلا سکیں۔اگر پہلی دفعہ ہی کام کو زیادہ پھیلا دیا جائے تو بعد میں بعض دفعہ اپنی طاقت کو سمیٹنا پڑتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے بہت سی طاقت ضائع کر دی۔پس اس لئے کہ ابتداء میں ہم یکدم اپنی طاقت صرف نہ کر دیں اور اس لئے کہ تا حالات کا تجربہ ہو جائے ، کام چھوٹے پیمانہ پر شروع کیا گیا ہے جسے تجربہ کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ وسیع کر دیا جائے گا۔جن لوگوں نے میرے مطالبہ پر رخصتیں وقف کی ہیں، ان کی تعداد بھی بہت تھوڑی ہے۔غالباً زمینداروں اور ملازمت پیشہ لوگوں کو ملا کر سو کے قریب تعداد ہے حالانکہ زمینداروں کو ملا کر ہماری جماعت میں سے تبلیغ کے قابل آدمی ہندوستان میں ہزاروں کی تعداد میں مل سکتے ہیں۔پس چونکہ اس مطالبہ کے جواب میں ابھی بہت ہی کم لوگوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے اس لئے میں پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس رنگ میں اپنی زندگیوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر یں۔میں پہلے بھی