خطبات محمود (جلد 16) — Page 313
خطبات محمود 19 سال ۱۹۳۵ء زمین ہمارے مخالفین کے پاؤں سے نکلی جارہی ہے ڈاکٹر سر اقبال کا حیرت انگیز بیان ( فرموده ۲۴ رمئی ۱۹۳۵ء) تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے ماتحت اور جماعت احمدیہ کے مخلصین کے اخلاص کو اور بھی زیادہ ظاہر کرنے کے ارادہ سے نئے نئے لوگوں کو ہمارے مخالفوں کی صف میں لا کر کھڑا کر رہا ہے۔پہلے احراری اُٹھے اور انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ ایک منظم صورت میں جماعت احمدیہ کو کچلنا چاہتے ہیں ، پھر امراء ان کی جماعت میں شامل ہو گئے اور ذاتی رسوخ اور ذاتی فوائد کے حصول کے لئے اور بعض افراد سے ذاتی بغض و عنا د نکالنے کے لئے انہوں نے احرار کی مدد کرنی شروع کر دی۔پھر پیروں ، گدی نشینوں اور اخبار نویسوں کی ایک جماعت ان کے اندر شامل ہوگئی۔انہوں نے اس جنگ کو اخباروں اور تقریروں کے ذریعہ سے ملک کے ایسے گوشوں اور کونوں میں پہنچانا شروع کر دیا جہاں تک اس کا پہنچنا پہلے محال نظر آتا تھا۔اس جوش و خروش کو دیکھ کر وہ منافقین کی جماعت جو ہمیشہ سے انبیاء کی جماعتوں کے ساتھ اس طرح لگی رہی ہے جیسے کھیتوں میں چوہے ، اس نے بھی اپنا سر نکالا اور خیال کیا کہ اوہو! آج خوب موقع ہے آؤ ہم بھی انہیں بتا ئیں کہ ہم کچھ بہادری کر سکتے ہیں۔پس وہ منافق بھی چوہوں کی طرح اِدھر اُدھر بل کھود نے لگ گئے اور سر نکال کر اپنے وجود کا ثبوت دینے لگے۔جمعیۃ العلماء اس وقت تک خاموش تھی کیونکہ اس کے لیڈروں کو احراریوں کے سرکردہ لوگوں