خطبات محمود (جلد 16) — Page 278
خطبات محمود ۲۷۸ سال ۱۹۳۵ء کے لئے میں نے ایک تجویز کی ہے جس کا آج اعلان کرتا ہوں اور وہ یہ کہ ہر مہینہ میں ایک خطبہ جمعہ تمام احمد یہ جماعتوں میں میری جدید تحریک کے متعلق پڑھا جائے اور اس میں جماعت کو قربانیوں پر آمادہ کرتے ہوئے ان میں نیکی اور تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔میری مفصل تحریک کو مد نظر رکھ کر ہر جماعت مہینہ میں ایک خطبہ جمعہ اس کے متعلق پڑھے اور تحریک کے مختلف حصوں کو مختلف خطبات میں بیان کر دیا جائے۔مثلاً ایک خطبہ مالی قربانی کے متعلق پڑھ دیا جائے دوسرا خطبہ زندگی وقف کرنے کے متعلق پڑھ دیا جائے اور تیسر اخطبہ جماعت میں صلح و محبت قائم کرنے کے متعلق پڑھ دیا جائے۔اسی طرح تحریک کے تمام حصے ایک ایک کر کے مختلف خطبات کے ذریعہ جماعت تک پہنچائے جائیں۔پھر ایک اور تجویز میں نے یہ کی ہے کہ ہر چھ ماہ کے بعد ایک دن مقرر کر کے ہر جگہ کی جماعتیں اپنے اپنے مقام پر جلسے کریں جس میں تحریک جدید کے متعلق لیکچر دئیے جائیں۔اس سال کے لئے میں نے ۲۶ رمئی کی تاریخ مقرر کی ہے اور اس تاریخ کو غالباً اتوار کا دن ہوگا بلکہ مجھے یاد آیا اس تاریخ کو اتوار کا ہی دن ہے کیونکہ اس کے متعلق میرے ذہن میں ایک واقعہ بھی تازہ ہو گیا۔ایک دفعہ میں یہی سوچ رہا تھا کہ کون سا دن اس غرض کے لئے مقرر کیا جائے کہ مجھے خیال آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کا دن ایسا ہے جس دن جماعت اپنے فرائض کی طرف زیادہ عمدگی سے متوجہ ہو سکتی ہے اس پر میں نے ایک دوست سے کہا کہ حساب کرو اس تاریخ کو کون سا دن ہو گا انہوں نے حساب کیا تو اتوار نکلا۔پس ۲۶ رمئی اتوار کے دن ہر جگہ کی جماعتیں جلسے کریں اور مختلف لوگ مختلف موضوعات پر لیکچر دیں۔مثلاً کوئی صلح و محبت پر لیکچر دے، کوئی اس پر لیکچر دے کہ چندوں کے بقائے صاف کئے جائیں ، کوئی اس بات پر لیکچر دے کہ لڑکوں کو تعلیم کے لئے قادیان بھیجا جائے ، کوئی اس بات پر لیکچر دے کہ تحریک جدید کے آئندہ سال کے چندہ کے لئے جماعت کو تیار رہنا چاہئے ، اس سال کا چندہ ہی گو وعدوں کے لحاظ سے ایک لاکھ دس ہزار تک پہنچ گیا تھا مگر نقد رقم اب تک صرف پچپن ہزار وصول ہوئی ہے حالانکہ بجٹ جو تحریک جدید کے متعلق بنایا گیا ہے ستر ہزار کا بنا ہے اور یہ ستر ہزار کا بجٹ بہت سے ایسے کام ترک کر کے بنایا گیا ہے جن کے ذریعہ دنیا میں شور مچایا جا سکتا تھا۔یہ تجاویز جو میں نے بیان کی ہیں انچارج تحریک جدید کی طرف سے چھپوا دی گئی ہیں اسی طرح ایک چارٹ بھی ایک کا تب دوست تیار کر رہے ہیں دوستوں کو چاہئے کہ جب وہ تیار ہو جائیں تو انہیں خرید کر اپنے