خطبات محمود (جلد 16) — Page 262
خطبات محمود ۲۶۲ ۱۶ سال ۱۹۳۵ء اسلام کا بلند ترین نصب العین دنیا میں کامل مساوات قائم کرنا ہے (فرموده ۱۹ را پریل ۱۹۳۵ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ اور آیات قرآنیہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ فِي بُيُوتِ اذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيْهِ الْقُلُوبُ وَالْاَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چونکہ جمعہ کے بعد مجلس شوریٰ کا اجلاس ہو گا ، اس لئے جمعہ کی نماز کے ساتھ ہی میں عصر کی نماز جمع کر کے پڑھا دوں گا۔یہ چند آیات جو میں نے قرآن کریم کی تلاوت کی ہیں اپنے اندر ایک نہایت ہی وسیع مضمون رکھتی ہیں اور اس کے بہت سے چھوٹے چھوٹے جملے لمبی تفسیر چاہتے ہیں ایسی تفسیر کہ جو اختصار کے ساتھ بھی ایک خطبہ میں بیان نہیں کی جا سکتی اس لئے اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو