خطبات محمود (جلد 16) — Page 244
خطبات محمود ۲۴۴ سال ۱۹۳۵ء مجسٹریٹ جو چھوٹے چھوٹے بچوں کی ایک بے ضرر مذہبی مجلس پر باغیانہ ایکٹ لگا تا ہے اُس نے خواہ عمداً ایسا کیا ہو یا انجان ہونے کی وجہ سے وہ شدید ترین سزا کا مستحق ہے اور ہم گورنمنٹ کے انصاف سے، برطانوی انصاف سے، برطانوی عدل سے جس کا دعوی ہے کہ وہ ہمیشہ مظلوم کی تائید کرتا ہے حتی کہ انگریزی محاورہ ہے کہ انگریز انڈر ڈاگ (Under Dog) کی مدد کرتا ہے یعنی اگر دو کتے بھی لڑ رہے ہوں تو انگریز اُس کی مدد کرتا ہے جو مظلوم ہو۔میں اس روایتی انصاف سے اپیل کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ اگر حکام ہمیں انسانیت سے خارج سمجھتے ہیں تب بھی ان کا فرض ہے کہ ہم پر اس قسم کے ظلم کو روکیں اور میں اس خطبہ کے ذریعہ حکومت پر حجت پوری کرتا ہوں۔میں نے موڈب اور نرم الفاظ میں حکومت کو توجہ دلا دی ہے اور یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ کوئی یہ نہ سمجھے میں دھمکی دے رہا ہوں۔ہمارا اصول وفاداری ہے اور ہم وفاداری کریں گے۔اگر حکومت یہ کہے کہ ہم اپنے مدر سے بند کر دیں تو کر دیں گے ، اگر وہ کہے قادیان کو چھوڑ دو تو ہم چھوڑ کر چلے جائیں گے، اگر وہ کہے کہ مذہبی تعلیم نہ دو تو ہم ایسا حکم دینے والے صوبہ کو چھوڑ کر کسی دوسرے صوبہ میں چلے جائیں گے جہاں احمدیوں کے لئے آزادی ہو۔غرضیکہ وہ کوئی حکم دے کر دیکھ لے ہم اس کی پابندی کریں گے یہ ہمارا اصول ہے مگر برطانوی انصاف سے میں یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس قسم کے ہاتھوں کو رو کے جو صریح ظلم ہم پر کر رہے ہیں۔چاہے یہ سمجھ لیا جائے کہ ہم کمزور ہیں ، چاہے یہ سمجھا جائے ہمارا ند ہی اصول ہے بہر حال یہ ہمارا اصول ہے اور اسے ہم مذہب کی طرف منسوب کرتے ہیں کوئی مخالف کہدے کہ ڈر کر کرتے ہیں تو اُس کی مرضی مگر امر واقعہ یہی ہے کہ ہم قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور ہما را اصول یہی ہے کہ قانون کی پابندی کریں گے۔خواہ وہ دفعہ ۱۴۴ ہو یا کریمنل لا ء ایمنڈ منٹ ایکٹ (Criminal Law Amendment Act) یہاں بلا وجہ دفعہ ۱۴۴ لگائی گئی اور احمدی وکلاء نے مجھے بار بار کہا کہ یہ نا جائز اور غلط ہے۔آپ کسی کو اس کی خلاف ورزی کے لئے نہ کہیں مگر روکیں بھی نہیں۔نیشنل لیگ ایک جلسہ کرے اور پولیس چالان کرے ہم ذمہ وار ہیں کہ یہ حکم غلط ثابت ہوگا اور جلسہ کرنے والے بری کئے جائیں گے۔اس صورت میں واقعات پر بھی بحث ہو سکے گی اور سب اندرونی کا غذات حکومت کو ظاہر کرنے پڑیں گے مگر میں نے اس کی اجازت نہیں دی کہ ہم قانون تو ڑ کر اپنی قدیم روایات کے خلاف جائیں حالانکہ یہ صرف Test case ہوتا اور Test case قانون شکنی