خطبات محمود (جلد 16) — Page 205
خطبات محمود ۲۰۵ سال ۱۹۳۵ء جائیں گے اور وہاں کے لوگوں کو احمدیت کا پیغام دیں گے کچھ لوگ مان لیں گے اور کچھ انکار کریں گے پھر ہم چین جائیں گے اور انہیں احمدیت کا پیغام دیں گے ان میں سے بھی کچھ لوگ مان لیں گے اور کچھ انکار کریں گے، اور پھر چین ایک ملک کا نام نہیں اس کے دس بارہ حصے ہیں ہر حصہ کی علیحدہ علیحدہ زبان ہے ، نہ معلوم کس حصہ ملک کے لوگ احمدیت زیادہ قبول کریں اور کس حصہ کے لوگ احمدیت کو کم قبول کریں۔اسی طرح ہم روس جائیں گے، افغانستان جائیں گے ، ایران جائیں گے، عرب جائیں گے، جزائر فلپائن جائیں گے، سماٹرا، جاوا ، نیپال، یونان اور امریکہ جائیں گے اور انہیں احمدیت کا پیغام دیں گے پھر یورپ کی بیں چھپیس ریاستیں ہیں ان میں سے ہر ریاست میں احمدیت کی تبلیغ کے لئے پھریں گے۔اس تمام کوشش کے نتیجہ میں نہ معلوم کہاں صرف احمدیت کا چھینٹا پڑے گا اور کہاں موسلا دھار بارش برسنے لگ جائے گی پس چونکہ آج تبلیغ کا زمانہ ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اُس ملک کا نام نہیں بتایا جو احمدیت کی اشاعت کے لئے موزوں ہے بلکہ وَابْتَغُوا مِنُ فضل اللہ کہہ کر اللہ تعالیٰ کے اس فضل کی تلاش کرنا ہمارا فرض قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جاؤ اور اس مرکز کی تلاش کرو کہیں نہ کہیں دنیا میں تمہیں ضرور مل جائے گا اللہ تعالیٰ یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب تم دنیا کے تمام ممالک میں پھرو گے تو کوئی نہ کوئی ملک تمہیں ایسا مل جائے گا جو احمدیت کی طرف اسی طرح دوڑے گا جس طرح ایک پیاسا پانی کی طرف دوڑتا ہے ہے پس جب تک ہم ساری دنیا میں نہ پھیل جائیں اُس وقت تک ایسا مرکز ہمیں حاصل نہیں ہو سکتا ممکن ہے خدا تعالیٰ کی حکمت سب سے آخر اس ملک کو ہمارے سامنے لائے کیونکہ اگر پہلے یا درمیان میں وہ ملک ہمیں مل جائے تو ہم باقی ممالک میں احمدیت پھیلانے سے غافل ہو جائیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ تبلیغی ملک ہمیں پہلے ہی مل جائے مگر اللہ تعالیٰ اُس وقت تک وہاں کے لوگوں کو احمدیت میں داخل ہونے سے اپنی مشیت کے ماتحت رو کے رکھے جب تک کہ ہم سارے ملکوں میں نہیں پھر لیتے تا کہ ہم غافل نہ ہو جائیں لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ جب ہم تلاش کے لئے نکلیں گے تو ایسا ملک ہمیں جلد یا بہ دریل کر رہے گا۔وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ پھر دوسری بات یہ بتائی کہ جب باہر کے ملکوں میں جاؤ تو کثرت سے تبلیغ کرو پہلے بھی تبلیغ کا نام ذکر اللہ رکھا تھا جیسے فرمایا تھا فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ اور یہاں بھی یہ بتایا ہے کہ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرٌ اس کا مطلب یہ ہے کہ جاؤ اور خوب تبلیغیں کرو۔یہ بھی