خطبات محمود (جلد 15) — Page 71
خطبات محمود سال ۱۹۳۴ء ساتھ خدا کا وعدہ ہے پھر آپ کیوں اس قدر گھبراتے ہیں 2۔اگر آپ روز ہی ایسی دعا کیا کرتے تو صحابہ کیوں یہ بات کہتے۔تو انبیاء پر بھی مختلف حالتیں آتی ہیں۔پس مخالفت کے اس جوش کی حالت کو دیکھ کر جس سے متاثر ہو کر بعض غیر احمدیوں نے بھی کہلا بھیجا ہے کہ ہم نے جماعت کی اتنی مخالفت کبھی نہیں دیکھی۔اور مخالفت بھی معمولی نہیں بلکہ مخالفوں نے کیا ارادہ کر رکھا ہے کہ جس طرح بھی ہو سکے اس جماعت کو کچل دیا جائے۔اس لئے اس موقع پر میں جماعت کو ہدایت کرتا ہوں کہ ان حالات پر غور کریں کہ کس طرح قادیان میں بھی اور تکے باہر بھی مخالفت زوروں پر ہے۔پہلے اندرونی منافق ہیں پھر غیر احمدی۔ہندو، عیسائی سب ہوئے ہیں کہ جماعت کو کچل دیا جائے۔ان کے علاوہ حکومت کے بعض ارکان میں بھی جوش ہے اور ان کی طرف سے بعض ایسی ایسی باتیں سننے میں آتی ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔غرض اپنے بیگانے سب کے اندر ایسا جوش ہے کہ اسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے ہم اس کی طرف مجھکیں اور اس سے نصرت مانگیں۔ماں بھی بعض اوقات یہ چاہتی ہے کہ اس کا بچہ اس سے مانگے بعض اوقات تو مانگنے پر وہ چڑتی ہے اور کہتی ہے کہ ناک میں دم کر رکھا ہے مگر کبھی نہ مانگنے پر پڑتی ہے۔کبھی چاہتی ہے کہ اس کا بچہ تذلل کرے اور کبھی چاہتی ہے کہ محبت کرے۔محبت کے متعلق مجھے اپنا ایک رؤیا یاد آگیا۔ایک دفعہ مجھے کسی وجہ سے سخت تکلیف تھی ایسی تکلیف کہ گویا موت تھی۔اُس وقت میں نے کہا کہ میں خاص دعا کروں گا اور جب تک کام نہ ہو جائے زمین پر سوؤں گا اُسی دن یا دوسرے دن میں نے خواب میں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ایک عورت کی شکل میں آیا ہے۔اور اُس کے ہاتھ میں درخت کی ایک لچک دار شاخ ہے۔آنکھوں سے محبت ٹپکتی تھی اور ہونٹوں پر غصہ کے آثار تھے اور آہستہ سے چھڑی اٹھا کر مجھے مارنی چاہی اور کہا کہ چارپائی پر سوتا ہے یا نہیں۔میں یہ رویا پہلے کسی موقع پر بیان کر چکا ہوں۔اب مجھے یاد نہیں کہ چھڑی ماری یا مارنے کی دھمکی سے ہی میں گود کر چارپائی پر جا پڑا۔عجیب بات یہ ہے کہ رویا میں جس وقت میں کود کر چارپائی پر جالیٹا اس کے ساتھ ہی ظاہری طور پر بھی میں کود کر چارپائی پر جالینا اور اللہ تعالی کی اس محبت کو دیکھ کر کہ میری اس قدر تکلیف بھی اُس سے برداشت نہ ہوئی، میری آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔اس خواب میں یہ اشارہ تھا کہ اپنے آپ کو کیوں تکلیف دیتے ہو۔یہ بھی ایک رنگ ہے اور کبھی یہ چاہتا ہے کہ نگی زمین پر لیٹو۔یہ اللہ تعالی کی مختلف صفات ہیں۔پس میں عام