خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 43

خطبات محمود مسکینوں اور لیں گے اور دوسرے مِنْ حَيْثُ الْأَفراد اس لئے اس تحریک میں ضرور حصہ لیا جائے تا جو احمدی مبتلائے مصائب ہیں ان کی امداد کی جائے اور دوسرے مستحقین کو بھی خدا کی صفتِ رحمانیت کے ماتحت امداد دی جاسکے اور اس طرح خدا کی طرف سے پیشگوئی پوری کئے جانے کا شکریہ ادا ہو سکے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک نشان ظاہر ہوا ہے اور اس پر ہماری خوشی کی کوئی علامت ظاہر ہونی چاہیئے اور وہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہم مصیبت زدوں کی امداد کریں اور اپنے عمل سے ثابت کریں کہ ہم نے خدا کا الہام پورا ہونے کی قدر کی ہے اور یہ ہمارے ایمان میں زیادتی کا موجب بنا ہے۔پس قادیان کے دوست بھی اور باہر کے بھی جن کو اخبار کے ذریعہ یہ خطبہ پہنچ جائے گا تھوڑا بہت جس قدر بھی ہو سکے اس تحریک میں جو ناظر صاحب بیت المال کریں گے، حصہ لیں۔بعض لوگوں کو پہلے ہی اس کا احساس ہے۔چنانچہ ینگ مینز ایسوسی ایشن قادیان نے قبل اس کے کہ میری طرف سے کوئی تحریک ہو ، اگرچہ میرے دل میں یہ تھی، اپنی طرف سے ۱۰ روپے کی رقم بھیج دی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ باقی دوست بھی خواہ وہ قادیان کے ہوں یا باہر کے اس بات کا عملی ثبوت دیں گے کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر ان کے ایمان میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اس کی قدر کرتے اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہر پیشگوئی ہمارے ایمان کی تازگی کا موجب ہوتی ہے اور ہماری عظمت اور شوکت کو دنیا میں ظاہر کرنے والی۔ہمیں چاہیے کہ اس امر پر غور کریں کہ ہماری ہستی کیا ہے اور اللہ تعالیٰ ہماری عظمت بڑھانے کیلئے کس طرح دنیا کو تہہ و بالا کر رہا ہے۔یہ سب سلسلہ احمدیہ کی عظمت قائم کرنے اور اس کی صداقت کو ظاہر کرنے کیلئے ہے اور جہاں سلسلہ احمدیہ دائمی صداقتوں کا نام ہے، وہاں اس کا ایک حصہ ہم بھی تو ہیں۔پس چاہیئے کہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے گر جائیں کہ وہ ہم جیسے بے کس انسانوں کیلئے کس قدر عظیم الشان نشانات ظاہر کر رہا ہے۔الفضل ۸ فروری ۱۹۳۴ء) ے تذکرہ صفحہ ۷۱۶- ایڈیشن چهارم له يوسف: ۵۶ س النور: ٣