خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 194 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 194

خطبات محمود ۱۹۴ سال ۱۹۳۴ء درمیان قعر دریا تخته بندم کرده باز مے گوئی کہ دامن ترمکن ہشیار باش۔ہے اور ای طرح بدظنیوں کے سامان کی موجودگی میں کسی سے کہنا کہ حُسن ظنی سے کام لو بے معنی بات ہے۔جو انسان چوروں سے گھرا ہوا ہو وہ اگر اپنی جان بچانا چاہتا ہے تو اسے بد ظنی کرنی پڑے گی۔پس اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ باہم اعتماد کی فضاء پیدا ہو تو لوگوں میں دیانت پیدا کرو۔ولایت میں میں نے دیکھا ہے اور کئی بار اپنے ساتھیوں کو بھی دکھایا وہاں ولایت کا مزدور اس پھرتی سے کام کرتا ہے گویا اس کے اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی نهایت بیش قیمت سامان جل رہا ہے لیکن یہاں کا مزدور میں نے خود کئی بار دیکھا ہے نہایت ہی غفلت سے کام کرتا ہے۔وہ انہیں لانے کیلئے جائے گا تو آہستہ آہستہ، پھر وہاں پہنچ کر پہلے اینٹوں کو دیکھے گا، پھر ایک ایک اینٹ اٹھائے گا اسے پھونک پھونک کر رکھے گا اور اگر موقع ملے تو بیٹھ کر حقہ پینے لگ جائے گا۔پھر اگر معمار آواز دے گا کہ جلدی آؤ تو کہے گا میں اڑ کر تھوڑا ہی آسکتا ہوں۔یہی معمار کا حال ہے۔وہ اینٹ پکڑ کر تمیمی کے ساتھ اس پر ٹک ٹک کرتا رہے گا گویا اس میں سے نشاستہ نکال رہا ہے۔غرض ان کو دیکھ کر یہ معلوم نہیں ہو تا کہ یہ کام کر رہے ہیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شغل یا تماشہ کر رہے ہیں۔اگر کوئی ایسا ہوائی جہاز ہو جس میں چند گھنٹوں میں ولایت سے ہندوستان پہنچا جاسکے۔اور ایک آدمی کو اس میں بٹھا کر پہلے ولایت کے مزدور دکھائے جائیں۔اور پھر دو تین گھنٹہ کے بعد ہی اسے ہندوستانی مزدوروں کو دیکھنے کا موقع ملے تو اس عظیم الشان فرق کو دیکھ کر شاید وہ پاگل ہو جائے۔آہستہ آہستہ کام کرنے کی وجہ سے ہی یہاں کے مزدوروں سے زیادہ وقت کام لیا جاتا ہے۔ولایت میں مزدور چھ گھنٹہ کام کرتا ہے۔اور یہاں دس گھنٹے لیکن ولایت کا مزدور چھ گھنٹے میں اتنا کام کرلیتا ہے جتنا یہاں تمہیں چالیس گھنٹے میں کرتا ہے اور اس قدر محنت کے بعد اس کا حق ہو جاتا ہے آرام کرے اور چونکہ کام کرنے کے بعد اسے فرصت بھی مل جاتی ہے، اس لئے اس وقت میں محنت کرکے ولایت کے مزدوروں میں سے بعض لوگ بڑی بڑی ترقیاں کر جاتے ہیں۔ان میں سے کئی لوگ بڑے بڑے پروفیسر اور موجد بن گئے۔ایڈیسن جو اس زمانہ کا بہت بڑا موجد ہوا اور جس نے قریباً ایک ہزار ایجادیں کیں، وہ پہلے ایک کارخانہ میں چپڑاسی تھا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ چٹھیاں لے جانے پر مقرر