خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 8

خطبات محمود سال ۱۹۳۴ء کیا کہ یہ منظم اور کارکن جماعت ہے مگر افسوس کہ کانگری تحریک میں کوئی حصہ نہیں لیتی میں انہیں سمجھاؤں گا میں نے انہیں کہلا بھیجا کہ آپ یہاں آئیں اور جتنا عرصہ چاہیں تقریریں کریں ہم سب آپ کے خیالات سنیں گے اور اپنے سنائیں گے۔اگر آپ کے خیالات میں معقولیت زیادہ ہوئی تو ہم آپ کے ساتھ ہو جائیں گے۔اور اگر ہمارے خیالات زیادہ معقول ہوئے تو آپ ہمارے ساتھ مل جائیں۔آریوں کو میرے مسجد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے بعد ان کا کوئی کامیاب جلسہ نہیں ہوا۔شاید میرے اس کہنے کی وجہ سے اللہ تعالٰی نے انہیں ناکام کر دیا۔اسی طرح احراری ہماری مسجدوں میں آئیں تقریریں کریں اور دوست ٹھنڈے دل سے سنیں۔باہر کے احمدیوں کو تو گالیاں سننے کی عادت ہوتی ہے مگر یہاں تو خدا تعالیٰ کسی کو بھیج دیتا ہے۔لوکل کمیٹی کو چاہیے کہ ہر محلہ سے ایسے لوگ مقرر کردے جو ان سے ملیں ان کی دعوتیں کریں۔قلوب کو انہیں ذرائع سے فتح کرو جو خدا نے بتائے ہیں۔اور اس تلوار سے دشمن کو فتح کرو جو براہین، دلیل، نیکی، صداقت اور راستبازی و خوش اخلاقی کی تلوار ہے۔اب لوہے کی تلوار مفید نہیں ہو سکتی کیونکہ اگر ہم نے اس سے کام لینا ہوتا تو اللہ تعالی ہمیں وہ عطا بھی کرتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہی لکھا ہے کہ اگر تکوار سے جہاد اس زمانہ کیلئے ضروری ہوتا تو اللہ تعالٰی مسلمانوں سے تلوار نہ چھینتا۔میں نے بیشک لاٹھی رکھنے کی تلقین کی ہے مگر وہ اس لئے کہ اس سے طاقت پیدا ہوتی ہے۔وہ مارنے کیلئے نہیں بلکہ مار کھانے کیلئے ہے۔اگر انسان کے ہاتھ میں سونٹا نہ ہو تو مار کھانے پر وہ سمجھ سکتا ہے میں بُزدل ہوں۔اگر سونٹا ہوتا تو میں بھی اسے ضرور پیٹتا لیکن سونا ہوتے ہوئے مار کھانا یقینا بہادری ہے۔اور جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بتایا تھا سونٹا ہاتھ میں رکھوانے سے میری غرض یہی ہے۔وگرنہ ہماری تلواریں دعائیں ہیں، نیک نمونہ ہے، جسے اگر اختیار کیا جائے تو کیا تعجب ہے کہ اگلے جمعہ میں بجائے اس کے کہ میں کہوں دوست گھبرائیں نہیں کوئی اُٹھ کر کہے کہ یہ احراری بیعت کرنا چاہتے ہیں۔ان کا احمدی ہونا ناممکن نہیں، ایسے ایسے مخالفوں نے بیعتیں کی ہیں کہ ہاتھ میں ہاتھ ہوتے ہوئے ان کی چیخیں نکل گئیں اور انہوں نے کہا کہ دعا کریں، ہم نے احمدیوں پر بہت ظلم کئے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کردے۔اب کے جلسہ پر ایک صاحب آئے ہوئے تھے جو بہت مخلص احمدی ہیں مگر پہلے خطرناک ڈاکو تھے۔پس تم یہ کیوں سمجھتے ہو کہ احراری بیعت نہیں کرسکتے۔کیا وہ خدا کے بندے نہیں ہیں۔دراصل