خطبات محمود (جلد 14) — Page 256
خطبات محمود ۲۵۶ ۲۷ مرکزی کارکنوں اور لوکل انجمن کو ضروری ہدایت فرموده ۲۰ - اکتوبر ۱۹۳۳ء) سال ۶۱۹۳۳ تشر تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- مجھے آج قادیان کی لوکل انجمن کے ایک عہدیدار کی طرف سے ایک رقعہ ملا۔جس میں مجھ سے خواہش کی گئی کہ میں آج خطبہ جمعہ میں آنے والے یوم التبلیغ کے متعلق دوستوں کو تحریک کروں۔مجھے ہمیشہ تعجب آتا ہے اس بات پر کہ قادیان کی لوکل انجمن کو اور ہمارے مرکزی دفاتر کے کارکنوں کو یہ عادت پڑگئی ہے کہ جہاں کہیں بھی چھت ٹپکتی ہو یا عمارت میں کوئی خلل نظر آتا ہو، ان کا پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ خلیفہ کی طرف دوڑ کر جائیں اور کہیں کہ آپ اسے کندھا دیجئے۔جب کوئی تحریک ہو یا کسی کام کے کرنے کا سوال ہو، ناظروں کی طرف اصرار ہوتا ہے کہ آپ تحریک کریں۔یا جب لوکل کمیٹی کے متعلق کوئی کام ہوتا ہے تو اس کے عہدہ دار کہتے ہیں آپ لوگوں کو اس کی طرف توجہ دلائیں۔حالانکہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ اس قسم کا احساس جماعت میں پیدا کرنا اسے قتل کر دینے کے مترادف ہے۔اس موقع کے لحاظ سے جبکہ وہ اعتراض کیا گیا، میں اسے صحیح نہیں سمجھتا۔لیکن اس روح کو میں نے بہت پسند کیا جس کے ماتحت وہ اعتراض کیا گیا۔ایک دفعہ چندہ عام کے متعلق تحریک ہوئی جسے میری طرف منسوب کیا گیا تو بعض دوستوں کے خطوط آئے کہ ہم سمجھتے ہیں۔آپ کا نام اس تحریک میں ناجائز طور پر استعمال کیا گیا ہے۔اس قسم کی عام تحریکوں اور روزانہ کاموں میں خلیفہ کا نام