خطبات محمود (جلد 14) — Page 239
سال ۱۹۳۳ء خطبات محمود معلوم ۲۳۹ داخل ہے کہ گرینڈ ڈیوک اگر بادشاہ سے ملنے آئے تو اسے کوئی شخص نہیں روک سکتا۔جونہی وہ دروازہ سے اندر داخل ہونے لگا چپڑاسی جو ٹالسٹائے کا پردادا تھا راستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔اور کہنے لگا حضور بادشاہ سلامت نے منع کیا ہے۔اسے سخت غصہ آیا اور اس نے محسوس کیا کہ اس کی ہتک ہوئی۔کیونکہ ایک چپڑاسی نے اسے اندر جانے سے روکا۔اس نے کہا کیا تمہیں نہیں کہ میں گرینڈ ڈیوک ہوں اور مجھے قانون نے حق دیا ہے کہ میں اندر جاؤں۔وہ کہنے لگا۔میں جانتا ہوں لیکن بادشاہ سلامت کا یہی حکم ہے۔وہ گھوڑے پر سوار تھا۔اسی وقت اس نے چابک نکالا اور دو تین اسے رسید کئے۔ٹالسٹائے سر نیچا کر کے مار کھاتا رہا۔اس نے سمجھا کہ اب اسے اچھا سبق حاصل ہو گیا ہے۔پھر جو وہ دروازے کی طرف بڑھا تو وہ پھر راستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔اور کہنے لگا بادشاہ کا حکم یہی ہے کہ اندر کوئی نہ آئے۔اس نے پھر چابک نکال کر پہلے سے بھی زیادہ زور کے ساتھ اسے مارا۔وہ خاموش ہو کر مار کھاتا رہا۔گرینڈ ڈیوک نے سمجھا کہ اب یہ ٹھیک ہو گیا ہو گا۔اس لئے اس نے پھر دروازہ سے گزرنا چاہا مگر وہ پھر رستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔اور کہنے لگا۔حضور بادشاہ سلامت کی طرف سے اجازت نہیں۔گرینڈ ڈیوک کہنے لگا کیا تمہیں معلوم نہیں میں کون ہوں اور مجھے تم روک نہیں سکتے۔اس نے کہا ہاں میں جانتا ہوں۔آپ فلاں گرینڈ ڈیوک صاحب ہیں۔اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کو قانوناً اندر جانے کی اجازت ہے۔مگر وہ قانون بھی بادشاہ کا ہے اور یہ حکم بھی بادشاہ کا ہے۔اس پر اس نے پھر اسے مارنا شروع کیا۔جب خوب مار چکا تو بادشاہ نے اوپر سے یہ نظارہ دیکھ کر نہایت غصہ سے کہا ٹالٹائے کیا ہے؟ اس نے کہا حضور گرینڈ ڈیوک آئے ہیں اور اندر آنا چاہتے ہیں۔اس نے کہا دونوں اوپر آجاؤ۔جب او پر پہنچ گئے تو بادشاہ کہنے لگا ٹالسٹائے! تم نے گرینڈ ڈیوک کو کیوں روکا۔اس نے کہا۔حضور کا حکم ایسا ہی تھا۔پھر گرینڈ ڈیوک سے پوچھا کیا اس نے تم کو بتایا تھا کہ یہ میرا حکم ہے۔اس نے کہا بتایا تھا۔بادشاہ کہنے لگا پھر تم نے ٹالٹائے کو نہیں مارا بلکہ اس کو مارا ہے جس نے حکم دیا تھا کہ کوئی شخص اندر نہ آئے۔اچھا ٹالٹائے میں تم کو حکم دیتا ہوں کہ گرینڈ ڈیوک کو اسی چابک سے مارو۔روس میں یہ قانون ہے کہ برابر کا افسر دوسرے افسر کو مارسکتا ہے، چھوٹا نہیں مار سکتا۔گرینڈ ڈیوک کہنے لگا میں فوجی افسر ہوں اور قانونا مجھے یہ نہیں مار سکتا۔اس نے ٹالسٹائے کو اسی وقت کوئی فوجی عہدہ دے دیا۔اور کہا اب مارو- گرینڈ ڈیوک پھر کہنے لگا روس کا یہ بھی قانون ہے کہ نواب ہی دوسرے نواب کو سزا دے سکتا ہے، میں نواب