خطبات محمود (جلد 14) — Page 109
خطبات محمود ١٠٩ سال ۱۹۳۳ء معلوم آئے۔مجلس کو مفید بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔مشکل مسائل درپیش ہوں تو ان کے متعلق سوال کرنا چاہیے۔جب گفتگو ہو رہی ہو تو اس وقت دخل نہیں دینا چاہیئے اور کسی کی عمی کر کے اس پر ہنسنا نہیں چاہئیے۔ان باتوں پر عمل کرنے سے مجلس میں برکت ہوتی تعلقات مضبوط ہوتے اور فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔لیکن اگر یہ باتیں نہ ہوں تو صحت کے خراب ہونے کے خیال سے یا وقت کے ضائع ہونے کے خطرہ سے طبیعت میں اس امر پر بشاشت پیدا نہیں ہوتی کہ مجلس میں بیٹھا جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست آئندہ مجالس میں ان امور کو مد نظر رکھیں گے۔الفضل ۲۷ - اپریل ۱۹۳۳ء) له بخارى كتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة والامام يخطب ابن ماجه کتاب اقامة الصلوة باب ماجاء في الاستماع للخطبة والانصات بخاري كتاب الجهاد باب فضل النفقة في سبيل الله سے مسلم كتاب الصلوة باب استحباب الذكر بعد الصلوة وبيان صفته ه ابوداؤد كتاب الصلوة باب مقام الصبيان من الصف و بخارى كتاب الجمعة باب الدهن للجمعة گندنا: ایک ترکاری کا نام جو لہسن سے مشابہ ہوتی ہے مسلم كتاب المساجد و مواضع الصلوة باب نهى من اكل ثوما او بصلاً او كرانا او نحوها طبقات ابن سعد جلد ۲ صفحه ۲۶۲ دار صادر بیروت