خطبات محمود (جلد 13) — Page 92
خطبات محمود ۹۲ بعد ہی ایک جگہ جہاں صرف چار احمدی تھے جب میں نے تحریک کی کہ لوگ دل میں احمدی ہوں وہ مردم شماری میں اپنے آپ کو احمدی لکھا دیں تو اس پر پچاس نے اپنے آپ کو لکھایا۔اسی طرح اور کئی جگہ ہوا اور اس تحریک سے بہت فائدہ پہنچا۔شاہ پور کے ضلع میں ایک جگہ اس تحریک کا یہ اثر ہوا کہ ایک مسجد کے امام نے ارادہ کیا کہ اس موقع کو نہیں جانے دینا چاہئے اس کے لئے اس نے عقل مندی سے کام لیا لوگوں کو اکٹھا کیا اور اعلان کیا کہ میں نے سچائی کا پتہ لگا لیا ہے۔تم میں سے کون ہے جو میرا ساتھ دے۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مردم شماری میں میں اپنے آپ کو احمدی لکھاؤں۔اس پر سب نے کہہ دیا ہم بھی احمدی لکھا ئیں گے۔اس وقت تو انہوں نے مردم شماری کے کاغذات میں احمدی لکھانے کا فیصلہ کیا لیکن عید کے موقع پر چار کی بجائے ڈیڑھ سو آدمی ہو گئے۔اسی طرح قادیان کے قریب کے تین گاؤں کا بیشتر حصہ احمدی ہو چکا ہے اور باقی لوگ بھی۔احمدی ہونے کے لئے تیار ہیں۔لائل پور اور کئی دیگر اضلاع سے بھی اطلاعیں آئی ہیں جن سے معلوم ہو تا ہے کہ دل تو مان چکے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے عقل اور ہوشیاری سے تبلیغ کی جائے۔پھر جوں جوں جماعتیں بڑھتی جائیں گی جماعت میں زور بڑھتا جائے گا اور میں سمجھتا ہوں کہ جماعت اگر اس نظام اور ترتیب سے تبلیغ کے لئے کوشش کرے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے تو بالکل ممکن ہے کہ بہت جلد عظیم الشان ترقی حاصل ہو جائے۔اگر ایک گاؤں کے سارے رشتہ دار احمدی ہو گئے ہوں تو اس گاؤں کو چھوڑ کر اور جگہ رشتہ داریاں نکل آئیں گی۔وہاں تبلیغ شروع کر دی جائے اور جو لوگ نئے احمدی ہوں ان کے رشتہ داروں میں تبلیغ شروع کر دی جائے۔اس وقت یہ خطبہ اگر چہ ایک گاؤں میں ہو رہا ہے لیکن چونکہ لکھا جا رہا ہے اور اللہ تعالٰی کے فضل سے چھپ کر شائع ہو جائے گا اس لئے باہر کی جماعتوں کو بھی مخاطب کر کے میں کہتا ہوں انہیں معلوم ہونا چاہئے اس وقت ڈائنا مائٹ رکھا جا چکا ہے اور قریب ہے کہ مخالفت کا قلعہ اُڑا دیا جائے۔اب صرف دیا سلائی دکھانے کی دیر ہے۔جب دیا سلائی دکھا دی گئی قلع کی دیوار پھٹ جائے گی اور ہم داخل ہو جائیں گے۔پس اس وقت پر زور محنت کوشش اور فکر کی ضرورت ہے۔اور ترتیب اور انتظام کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔تبلیغ کی بہترین صورت یہی ہے و انذر عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَن رشتہ داروں اور قرابت رکھنے والوں کو تبلیغ کی جائے اور جب ایک گاؤں کے رشتہ دار احمدی ہو جائیں تو دوسری جگہ کے رشتہ داروں میں تبلیغ شروع کردی جائے۔جو رشتہ دار احمدی ہو جاتا ہے آگے اس کے ذریعہ اس کے رشتہ داروں میں تبلیغ کی جائے۔