خطبات محمود (جلد 13) — Page 89
خطبات محمود ۸۹ اکھیڑ کر کھجور کو بچالے گا۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے گو آج آم کا درخت پھل نہ دے لیکن آخر پھل دے گا۔کھجور کا درخت آخر پھل دے گا گو آج نہ دے۔یہی فرق سلسلہ احمدیہ میں اور دوسرے فرقوں میں ہے اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کے لئے غیرت دکھاتا ہے لیکن دوسروں کے لئے نہیں۔دوسروں کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ اس کی جو حفاظت کر رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ باغبان کی نظر میں یہ ضرور پھل دار ہے۔اس میں اس نے کوئی خوبی رکھی ہے اسی وجہ سے اس کی حفاظت کرتا ہے۔جب ہم دیکھیں کہ دوسرے درختوں کو کاٹ کاٹ کر اس کے گرد باڑ بنا تا جاتا ہے تو ماننا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اس کی قدر ہے۔جب ہم دیکھتے ہیں کہ خداتعالی عیسائیوں سے ہندوؤں سے سکھوں سے اور مسلمانوں سے کاٹ کاٹ کر لاتا اور حضرت مرزا صاحب کے گر دباڑ بنا تا جاتا ہے تو صاف معلوم ہوا کہ اس کی اس کے نزدیک زیادہ قدر ہے۔ورنہ وجہ کیا ہے کہ اہل حدیث سے اہل سنت سے شیعوں سے خارجیوں سے مالکیوں سے شافعیوں سے کاٹ کاٹ کر لاتا اور احمدیت کی باڑ بناتا ہے۔ہندوؤں سے کاتا اور احمدیت کی باڑ مضبوط کرتا ہے۔سکھوں اور عیسائیوں سے کا تھا اور احمدیت کی باڑ اونچی کرتا ہے۔اتنی جو اس سلسلہ کی حفاظت کر رہا ہے تو معلوم ہوا اس درخت کی اس کی نگاہ میں خاص قدرو قیمت ہے۔مگر یہ قدر و قیمت ایسی ہے جو عام طور پر دنیا کو اس وقت تک نظر نہیں آسکتی تھی جب تک خدا تعالیٰ پھل نہ پیدا کر دے۔اب ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کرتی کرتی اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ پھل پیدا ہونے کا وقت آگیا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہر جگہ جماعت کے قدم جما دیئے ہیں۔کسی جگہ ایک کسی جگہ دو کسی جگہ دس ، کسی جگہ ہیں ، کسی جگہ تو کسی جگہ ہزار کسی جگہ دو ہزار بیج ہوئے جاچکے ہیں۔اور سارے ہندوستان کے گوشہ گوشہ میں جماعت پھیل چکی ہے۔اب موقع ہے جماعت کے لئے کہ پھل پیدا کرنے میں حصہ لے اللہ تعالیٰ اپنا نور پھیلانے کے لئے جماعت کے لوگوں سے بھی کام لیا کرتا ہے اب جماعت کا فرض ہے کہ وہ اس روشنی کو مکمل طور پر پھیلانے کے لئے کوشش کرے۔لیکن افسوس ہے کہ جماعت کے سارے افراد میں پوری طرح یہ خیال نہیں پیدا ہوا۔بعض اس کے لئے کوشش کرتے ہیں مگر بعض نہیں کرتے۔اگر اس وقت سب کے سب جماعت کے لوگ مل کر زرا کوشش کریں تو ہزار ہا لوگ سلسلہ میں داخل ہونے کے لئے تیار ہیں۔پچھلے دنوں دیکھا ہے کہ اسی جلسہ سالانہ کے بعد کئی جگہ بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو گئی ہیں پہلے جہاں ایک آدھ احمدی تھا اب وہاں اچھی خاصی جماعتیں ہیں اور یہ یک دم تغیر ہوا ہے۔اور