خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 478 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 478

خطبات محمود ۴۷۸ سال ۱۹۳۲ء رکھے ہیں میں وہاں اپنا ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا آخر ہم سے بہت زیادہ اللہ تعں کو اس سلسلہ کی فکر ہے اگر ہم کسی جگہ خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے قانون کے ماتحت ہاتھ نہیں اٹھا ئیں گے۔اور فتنہ ترقی کر جائے گا تو ہم خدا کے حضور عرض کر سکیں گے کہ ہم تو تیرے قانون کے ماتحت خاموش رہے مگر فتنہ ترقی کر رہا ہے اس لئے تو آپ ہی اس کا ازالہ فرما۔اور خدا خود اس کو دور کر دے گا۔پس تم بھی اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو اور سب سے پہلے اپنے نفوس کی اصلاح کر د یقینا بچوں کا خراب ہو جانا بہت بڑا عیب ہے اور ہر احمدی کا جس کے دل میں احمدیت کا درد ہو فرض ہے کہ وہ اس دھبہ کو مٹانے کی کوشش کرے مگر خدا کے منشاء کے ماتحت نہ کہ اپنی دماغی تدبیروں کے ذریعہ۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے دلوں کی اصلاح کرے اور ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے ہمارے ذمہ جو اس نے اصلاح کا کام رکھا ہے ہم اس میں لغزش نہ کھا جا ئیں اور ایسا نہ ہو کہ ہم اصلاح کرتے ہوئے اور زیادہ خرابیوں کا ذریعہ بن جائیں۔اللہ تعالیٰ بڑے رحم اور فضل کا مالک ہے وہ ہمارا آقا اور مہربان خدا ہے ہم اس کی نہایت ہی ذلیل ، حقیر اور نا چیز مخلوق ہیں ہم اس کے حضور دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنا ر تم ہم پر نازل کرے اور اپنے خاص فضل سے ہمیں اپنی اور اپنے بچوں کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے کہ بغیر اس کے فضل کے دنیا میں کوئی کام نہیں ہو سکتا۔(الفضل ۲ جون ۱۹۳۲) ل الزلزال ) اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۴ صفحه ۱۱۸۱۱۷ مطبوعہ بیروت ۵۱۳۷۷ السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۱۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء بخاری کتاب الجنائز باب ثناء الناس على الميت ه بخارى كتاب التفسير سورة النور باب قوله والذين يرمون۔۔۔الخ متی باب ۲۲ آیت ۱۹ تا ۲۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء ك البقرة : ١٣ الرعد : ٢٣ التحريم: