خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 40 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 40

خطبات محمود سال ۱۹۳۱ و کسی کی بھی ضرورت نہیں۔اس کے علاوہ اور بھی کئی مسائل ہو سکتے ہیں۔پس احباب مجھے اطلاع دیں تا ایک پروگرام کے ماتحت کام شروع کیا جاسکے۔اس کے علاوہ میرا ارادہ ہے کہ کچھ اشتہار عورتوں کو مذہب اسلام کی حقانیت سے آگاہ کرنے کے لئے شائع کئے جائیں اور ان اشتہارات کا بوجھ سلسلہ کی عورتیں اٹھانے کی کوشش کریں اور ہر شہر کی احمدی مستورات ایسے اشتہارات منگوا کر پڑھی لکھی عورتوں میں تقسیم کریں تا عورتوں کے اندر جو دہریت کی رو چل رہی ہے اس کا مقابلہ کیا جائے۔تیسرے میرا ارادہ طالب علموں میں اشتہارات شائع کرنے کا ہے تا ان کے اندر الحاد اور دہریت کی پیدا شدہ رو کو روکا جاسکے۔پچھلے ایک خطبہ میں میں نے کہا تھا لا ہور کے کالجیٹ طلباء میں ہر ماہ ایک اشتہار تقسیم کرنے کا خرچ تقریبا ۲۵ روپے ماہوار ہو گا۔اس پر ایک دوست نے لکھا ہے میں اس کے لئے ۲۵ روپے ماہوار دیتا رہوں گا۔مگر چونکہ ضرورت ہے کہ دوسرے علاقوں کے طلباء کے لئے بھی انگریزی وغیرہ دوسری زبانوں میں ایسے اشتہار تقسیم ہوں اس لئے جو دوسرے دوست اس کار ثواب میں حصہ لینا چاہیں وہ شریک ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ میرا ارادہ ہے کچھ اشتهار ادنی اقوام کے لئے شائع کئے جائیں جن میں انہیں بتایا جائے کہ ان کی نجات اسلام میں آنے سے ہی ہو سکتی ہے تا ان کے اندر بھی بیداری پیدا ہو۔پانچویں قسم کے اشتہارات ہندوؤں میں شائع کرنے کا ارادہ ہے۔ہندوؤں میں ابھی تبلیغ کی بہت ضرورت ہے۔یوپی بہار مدراس اور گجرات وغیرہ علاقوں میں ہندوؤں کے اندر ہندی تامل ، مرہٹی اور انگریزی وغیرہ زبانوں میں اشتہار تقسیم کئے جائیں تا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے کرشن ہونے کی نسبت سے جو ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے وہ پوری ہو سکے۔پس دوست جس مضمون سے دلچسپی رکھتے ہوں اس کے متعلق مفید مشورہ یا امداد سے دفتر نظارت دعوة و تبلیغ کو اطلاع دیں (الفضل ۵ فروری ۱۹۳۱ء)