خطبات محمود (جلد 13) — Page 39
خطبات محمود ۳۹ سال ۱۹۳۱ء تھا بیمار اور مسافر سے تو کوئی ثبوت نہیں مانگا جائے گا۔مگر مشابہت کے لئے ثبوت کی ضرورت ہے اس لئے ایسے معاملہ میں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا منشاء یہ ہے کہ انسان ایسے معاملے میں جلد بازی سے کام نہ لے بلکہ احتیاط کرے تا ایسا نہ ہو کہ اسے اجتہاد میں غلطی لگ جائے۔پس یہ الفاظ ان امور کے متعلق ہیں جن میں انسان اجتہاد کر کے روزہ چھوڑتا ہے۔اسی طرح امتحان دینے والے طلباء ہیں وہ بھی اجتہاد سے کام لے کر ہی چھوڑ سکتے ہیں اس لئے ان کو ایسا فیصلہ کرتے وقت اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہئے کہ کیا واقعی روزہ رکھنے سے ہم نقصان میں مبتلاء ہو جائیں گے۔اگر اس کے آثار ظاہر ہوں تو بے شک چھوڑ دیں لیکن اگر اس کا کوئی امکان نہ ہو تو وہ اپنے کو بمنزلہ بیمار قرار نہ دیں پس یہ حکم صرف اجتہاد کے متعلق ہے بیمار اور مسافر کے متعلق نہیں۔اس کے بعد میں دوسرے امر کو لیتا ہوں جس کے متعلق میں نے ایک گذشتہ خطبہ میں اشارہ بھی کیا تھا اور سالانہ جلسہ کی تقریر میں بھی اس کا ذکر کیا تھا۔میں نے بیان کیا تھا کہ پچھلے سال تبلیغی اشتہارات تقسیم کرنے کا فیصلہ جو میں نے کیا تھا۔ارادہ ہے اسے اس سال جاری کر دیا جائے۔اشتہارات تبلیغ کا ایک بہت عمدہ ذریعہ ہیں۔وہ بہت کثرت سے تقسیم کئے جاسکتے ہیں اور انہیں ایسے علاقوں میں پہنچایا جاسکتا ہے جہاں کے لوگ سلسلہ کے نام تک سے بھی واقف نہ ہوں۔میرا ارادہ ہے پہلا اشتہار کل تک لکھ دوں۔جو فروری کے شروع میں شائع ہو سکے گا۔اشتہارات کی تقسیم کے متعلق اگر چہ پہلے بھی جماعتوں نے نام لکھائے ہوئے ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ پھر غور کر کے ہر جماعت اپنے لئے اتنی تعداد مقرر کر لے جسے آسانی کے ساتھ ہر ماہ باقاعدہ تقسیم کر سکے۔اس کے علاوہ دوست مجھے ان مضامین سے آگاہ کریں جن کے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے علاقہ میں ضرورت ہے۔ممکن ہے بعض علاقوں میں کسی خاص مضمون پر لکھنے کی ضرورت ہو جس کا مجھے پتہ نہ ہو کیونکہ میں تو باہر نہیں جاتا اگر چہ دوستوں کے خطوط اور ملاقاتوں وغیرہ سے مجھے خدا تعالی کے فضل سے بہت کچھ حالات معلوم ہوتے رہتے ہیں پھر بھی انسان محتاج ہے اس لئے جو دوست با ہر تبلیغ کرتے ہیں وہ مجھے لکھیں کہ کن مضامین پر اشتہار ضروری ہیں ؟ میرے خیال میں تو یہ امر بہت ضروری ہے کہ تعلیم یافتہ مسلمانوں کو یہ بتایا جائے کہ ہمیں کسی آنے والے کی احتیاج ہے۔پہلے تو لوگ یہ کہتے تھے۔چونکہ حضرت مسیح نے آسمان سے آتا ہے اس لئے کسی اور کی ضرورت نہیں مگر اب وہ زمانہ آیا ہے کہ کہتے ہیں رسول کریم کے بعد ہمیں