خطبات محمود (جلد 13) — Page 428
خطبات محمود ۴۲۸ باہمی نزاع بھی ہے۔عورتیں کہتی ہیں ہم دنیا کے ہر شعبہ میں ترقی۔سکتی ہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ قانون مردوں کے ہاتھ میں ہے۔وہ جو چاہتے ہیں اپنے فائدہ کے لئے بنالیتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں اگر کسی امر میں عورتوں کا دخل ہو تو مرد کہہ دیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فائدہ کو مد نظر رکھا۔ایسی صورت میں وحی الہی ہی ہے جو مرد و عورت کے حقوق کے متعلق روشنی ڈالتی اور اس جھگڑے کا درست تصفیہ کر سکتی ہے۔اگر وحی الہی ایک ثالث کی حیثیت میں آکر ان جھگڑوں کا فیصلہ نہ کرے تو میاں بیوی آپس میں لڑتے ہی چلے جائیں گے اور باہم زندگی بسر کرنا محال ہو جائے گا۔خدا کا الہام بتاتا ہے کہ خدا نہ مرد ہے نہ عورت اس لئے نہ وہ مردوں کے ساتھ رعایت کرتا ہے اور نہ عورتوں کی حق تلفی۔اس کا فیصلہ عین انصاف ہے۔غرض وحی الہی ایسی چیز ہے جو تمام قسم کی ترقیات کا صحیح راستہ بتاتی ہے۔نہ صرف اللہ تعالیٰ سے تعلق وحی الہی کے ذریعہ ہوتا ہے بلکہ دنیاوی ترقیات بھی اسی کے ماتحت ہوتی ہیں۔وہ لوگ جو یہ کہا کرتے ہیں کہ ایسی بھی قومیں ہیں جو بغیر وحی الہی کی راہنمائی کے خود بخود اسباب سے کام لینے کی وجہ سے ترقی کر جاتی ہیں جھوٹے ہیں۔یورپ کی ترقی محض اسلامی تعلیموں پر عمل کرنے کی وجہ سے ہے۔مردو عورت کے تعلقات سود اور بین الاقوامی تعلقات میں آج وہ اسلام کی طرف لوٹ رہا ہے۔لیکن یورپ اس بات کا اقرار نہیں کرتا کہ اس نے یہ تمام باتیں اسلام سے سیکھیں بلکہ وہ اسے اپنے تجربات کا نتیجہ قرار دیتا ہے۔حالانکہ تجربہ تو انہیں آج ہوا لیکن اسلام آج سے صدیوں پہلے انہیں یہی کہتا تھا جس کا وہ انکار کرتے رہے۔بے شک یہ صحیح ہے کہ بہت ہی ٹھوکریں کھانے کے بعد اور ایک لمبے عرصہ تک مختلف مصیبتوں میں مبتلاء رہنے اور تجربہ حاصل کرلینے کی وجہ سے یورپ اسلامی مسائل کی طرف آیا۔مگر ہم کہتے ہیں کہ اس تجربہ کی طرف پہلے خیال کیوں نہ آیا۔یہ تو صریح طور پر اسلامی تعلیمات کا اثر ہے۔لیکن وہ اسے چھپانے کے لئے کہتے ہیں کہ ہمارے تجربات نے ہم پر ایسا ظاہر کیا۔کولمبس نے جب نئی دنیا کا سراغ نکالا تو اس وقت اس نے یہی کہا کہ میں نے مسلمانوں سے سنا تھا کہ اس طرف کوئی اور ملک بھی ہے۔مجھے خیال پیدا ہوا کہ میں اس کی صحت کا پتہ لگاؤں۔در اصل ان تمام تغیرات کی اصل وجہ اسلامی تعلیم ہے۔وہ اس کا نام تجربہ رکھتے ہیں لیکن ان میں تجربہ کا خیال بھی اسلام ہی نے پیدا کیا ورنہ اسلام سے پہلے انہوں نے کیوں تجربہ نہ کر لیا۔آخر دنیا کروڑہا کروڑ سال سے چلی آتی ہے۔پہلے لوگوں نے کیوں نہ تجربہ کر لیا کہ یہ باتیں غیر مفید ہیں اور