خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 364 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 364

خطبات ن محمود مسلم سال ۱۹۳۲ء پس ہماری جماعت کے لوگ اپنے ولوں میں غور کریں کہ کافر تو وہ ہو میں سکتے کیونکہ وہ اللہ تعالی کے ایک مامور پر ایمان لا چکے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اس کے پیرو ہیں۔پس اب دو ہی باتیں ہیں یا تو وہ مومن ہیں اور اگر مؤمن نہیں تو منافق ہیں اور یاد رکھو کہ مؤمن اور منافق میں یہ ایک امتیازی نشان ہے کہ مؤمن بہادر ہوتا ہے اور منافق بزدل کبھی کسی مومن کے اندر تم بزدلی کا مادہ نہیں پاؤ گے۔اور کبھی کسی منافق کے اندر شجاعت کا مادہ نہیں دیکھو گے۔پس جتنی جتنی تم میں سے کوئی شخص اپنے اندر بزدلی محسوس کرتا ہے اسے سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اتنا ہی نفاق سے حصہ رکھتا ہے۔اور جتنا جتنا وہ اپنے آپ کو قربانی کے لئے تیار پاتا ہے اور یہ محسوس کرتا ہے کہ لوگوں کا خوف و ہر اس اس کے دل میں نہیں اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اتنا ہی اس کے اندر ایمان داخل ہے۔اگر تم میں سے کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ خواہ اس کی ساری دنیا مخالف ہو جائے اپنے اور بیگانے اسے چھوڑ جائیں مالی اور جانی نقصان پہنچائیں ، حکومت اسے قید خانہ میں ڈال دے لوگ اسے ماریں اور پیٹیں بلکہ اس کے قتل پر آمادہ ہو جا ئیں تب بھی وہ ان کا خوف اپنے دل میں ہی محسوس نہیں کرے گا اور ان کی اذیتوں سے نہیں ڈرے گا اور ان کے دکھوں سے متزلزل نہیں ہو گا بلکہ انکی تمام ایذاء ان کا تمام دکھ ان کی تمام مصیبت بخوشی برداشت کرے گا اور رلحہ بھر کے لئے بھی لوگوں کا خوف اور رعب اپنے دل میں نہیں آنے دے گا تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس کا دل سمجھتا ہے کہ وہ مومن ہے۔اگر وہ کسی موقع پر اپنے آپ کو ایسا ثابت بھی کر دیتا ہے یعنی دنیا کو اپنی دلیری اور مؤمنانہ شجاعت کا ثبوت بہم پہنچا دیتا ہے تب اسے یقین کر لینا چاہئے کہ وہ مؤمن ہے لیکن اگر وہ اپنے آپ کو ان باتوں کے لئے تیار نہیں پاتا اور وہ سمجھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا موقع پیش آئے تو اس پر دوسروں کا خوف غالب آجائے گا تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اس شخص کا دل بھی محسوس کرتا ہے کہ وہ منافق ہے اور اگر کسی موقع پر وہ ایسا ہی ثابت ہوتا ہے یعنی لوگوں سے ڈر جاتا ہے تو اسے یقین کر لینا چاہئے کہ واقعہ میں وہ منافق ہے اگر چہ بظاہر اپنے آپ کو مومن کہتا ہے۔میں نے بتایا ہے مؤمنوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑے بڑے انعامات کا وعدہ ہے۔ان وعدوں کو دیکھ کر ایک لحظہ کے لئے بھی کسی مؤمن کے دل میں بزدلی اور ڈر جگہ نہیں پاسکتا۔بھلا غور تو کرو کتنی عظیم الشان برکات کا پیغام ہے۔جو اللہ تعالٰی نے تمہیں قرآن مجید میں دیا ہے کہ تُرْجُونَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ تمہیں یاد رکھنا چاہئے۔تمہیں اللہ تعالی کی طرف سے