خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 273

خطبات محمود ۲۷۳ سال ۱۹۳۱ء تھے لیکن کیا کبھی آپ کو کوئی بھی مسئلہ کسی بڑے سے بڑے عالم سے پوچھنے کی ضرورت پیش آئی؟ اللہ تعالی خود ہی سب کچھ آپ کو سکھاتا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو بھی دینی علوم خود اللہ تعالٰی نے سکھائے۔دنیوی علوم سے تعلق رکھنے والی بات کا کسی سے پوچھ لینا اور بات ہے لیکن دینی علوم اپنے برگزیدہ بندوں کو خود خدا تعالٰی سکھاتا ہے حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ قرآن کریم کی کوئی آیت ایسی نہیں کہ دشمن نے اس پر اعتراض کیا ہو اور خداتعالی نے مجھے اس کی حقیقت نہ سمجھادی ہو۔چند ایک آیات تھیں جن کے متعلق آپ فرماتے۔کاش کوئی دشمن اعتراض کرے تا ان کی حقیقت بھی منکشف ہو جائے۔مجھ پر اللہ تعالٰی کا خاص فضل ہے کہ کوئی بھی آیت قرآنی ایسی نہیں جو میری سمجھ میں نہ آتی ہو۔تو اگر انسان اللہ تعالیٰ پر توکل کرے تو وہ خود ایسے رستے اس کے لئے پیدا کر دیتا ہے کہ کوئی بھی مصیبت اس پر نہیں آتی نہ ہی اس کے دل میں کسی قسم کے وساوس پیدا ہوتے ہیں اور وہ ایسے میدان میں کھڑا ہو جاتا ہے جہاں سورج کی شعائیں براہ راست اس پر پڑتی ہیں اور مومن کو چاہئے خدا تعالیٰ سے ایسا تعلق پیدا کرے۔بعض جنازے ہیں جو میں نے پڑھانے ہیں مگر چونکہ آج جمعہ کے بعد مجھے جلدی ہے۔اس لئے انشاء اللہ تعالی آئندہ جمعہ میں پڑھاؤں گا۔(الفضل ۲۹اکتوبر ۱۹۳۱ء) لقمن : 19 البقرة : ١٤٩ ہ متی باب ۶ آیت ۲۰۱۹ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء بخارى كتاب التفسير سورة السجدة باب قوله فلا تعلم نفس ما أخفي لهم