خطبات محمود (جلد 13) — Page 161
خطبات محمود 141 سال اس خیال کرتا ہے اور اگر اسے تکلیف پہنچے تو راحت خیال کرتا ہے۔اگر وہ مارا جائے تو اسے حقیقی زندگی سمجھتا ہے۔سوچو تو سہی کہ کیا تکلیفیں یوں نہیں آتیں پھر ان تکلیفوں سے انسان کیوں ڈرے جو خدا تعالیٰ کے لئے اسے برداشت کرنی پڑیں۔پس تکلیفوں کے آنے سے کبھی مت گھبراؤ اور مشکلات کی پرواہ نہ کرو۔اگر اللہ تعالیٰ کی رضا کے ماتحت ایک مصیبت آتی ہے تو خوشی سے برداشت کرو۔پس ڈرو نہیں بلکہ ہوشیار رہو اور دشمنوں کی خبر رکھو۔بیرونی دشمنوں کی بھی خبر رکھنی چاہئے اور اندرونی منافقوں کی بھی نگرانی کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔الفضل ۹ - جون ۱۹۳۱ء) التوبة : ٦١