خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 146 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 146

خطبات محمود 16 جماعت احمدیہ منصوری کی ذمہ داریاں (فرموده ۲۴- اپریل ۱۹۳۱ء بمقام منصوری) سال ۱۹۳۱ء تشهد تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- اللہ تعالی کی طرف سے مختلف قسم کی خصوصیات مختلف چیزوں کو عطا ہوتی ہیں۔اور ان خصوصیتوں کے لحاظ سے ان کو درجہ ملتا ہے حتی کہ مقامات اور جگہوں کو بھی بعض دوسری جگہوں پر فوقیت اور فضیلت حاصل ہو جاتی ہے۔مکہ مکرمہ کی زمین بھی بظاہر دیسی ہی زمین ہے جیسی باقی دنیا کی لیکن چونکہ اللہ تعالٰی نے اس مقام کو خانہ کعبہ کے لئے چن لیا اس لئے اس جگہ کو اس خصوصیت کی وجہ سے دوسرے مقامات پر فضیلت حاصل ہو گئی۔مدینہ منورہ بھی اور شہروں کی طرح ہی کا ایک شہر تھا لیکن جب اللہ تعالی نے اسے ایک خاص غرض کے لئے چنا اور رسول کریم مکہ سے ہجرت کر کے وہاں تشریف لے گئے تو اسے اور شہروں پر فضیلت حاصل ہو گئی یہی حال اور مقامات کا ہے۔رسول کریم ﷺ سفر میں جاتے ہوئے اگر کسی مقام پر رستہ میں ٹھہرے بھی ہیں تو صحابہ نے اس مقام کو بھی خاص مقام قرار دے دیا حتی کہ سفر میں ایک دفعہ رسول کریم نے جہاں بیٹھ کر پیشاب کیا وہاں حضرت عبد اللہ بن عمر پیشاب کے لئے بیٹھے اس طرح اس مقام کو بھی ایک خصوصیت حاصل ہو گئی۔ایسی خصوصیات کی وجہ سے ان مقامات کے رہنے والوں کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔اللہ تعالی نے مکہ مکرمہ کو چنا جس سے مکہ کو خاص خصوصیت حاصل ہو گئی لیکن اس کے ساتھ ہی وہاں کے رہنے والوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا کہ وہ اسلام اور ہدایت کو دنیا میں پھیلائیں۔اہل مکہ نے باوجود اس کے کہ پہلے رسول کریم اے کی بہت مخالفت کی لیکن بعد میں انہوں نے اپنی اس ذمہ داری کو خوب نباہا۔اسی طرح اہل مدینہ کی !