خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 86

خطبات محمود AY 11 سال ۱۹۲۹ء مجلس مشاورت کے بعد کیا کرنا چاہئے (فرموده ۵۔اپریل ۱۹۲۹ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چند دن ہوئے ہماری جماعت کے مجلس شوری کے اجلاس ہوئے اور تمام جماعتوں کے نمائندوں نے جماعت کی اہم ضروریات پر غور کیا اور ان کے متعلق مشورہ دیا تھا چونکہ اُس وقت زیر مشورہ امور کی اہمیت اور کثرت کی وجہ سے کام وقت مقررہ کے اندر نہ ختم ہو سکا تھا۔اس لئے میں نے دعا پر ہی اس مجلس کو ختم کر دیا تھا اور تقریر نہ کر سکا تھا۔مگر آج میں چاہتا ہوں کہ خطبہ جمعہ کے ذریعہ قادیان کی جماعت کو بھی اور باہر کی جماعتوں کو بھی اس فرض کی طرف توجہ دلاؤں جو مجلس شوری کے مشوروں کے نتیجہ میں ان پر عائد ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو نعمتیں عطا کی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ کام کرنے والی مگر سب سے زیادہ کم ذمہ داری کا احساس رکھنے والی انسان کی زبان ہوتی ہے۔زبان در حقیقت تعلقات باہمی میں سب سے زیادہ حصہ لیتی ہے لیکن اسے ذمہ داری کا احساس بہت کم ہوتا ہے اور دل اور زبان کے درمیان اللہ تعالیٰ نے ارادہ کی قوت کو رکھ کر اپنے بندوں کا بہت بڑا امتحان لیا ہے اگر انسان کے افکار اس کی زبان پر تسلط رکھتے تو شاید دنیا کے بہت سے فسادات دور ہو جاتے لیکن اس کے ساتھ ہی انسان اُن اعلی کمالات تک بھی نہ پہنچ سکتا جن تک خدا تعالیٰ اسے پہنچانا چاہتا ہے مگر خدا تعالیٰ نے انسان کے دل اور زبان کے درمیان قوت ارادہ کو حائل کر دیا۔انسان کا فکر کچھ اور کہتا ہے لیکن انسان زبان کے ذریعہ ظاہر کچھ اور کرتا ہے اس کے دل میں اور