خطبات محمود (جلد 12) — Page 543
خطبات محمود ۵۴۳ سال ۱۹۳۰ خشک سردی پڑ رہی ہے بارش ہوئی نہیں اور جانوروں میں بیماری تو وبائی صورت اختیار کر چکی ہے اور گورنمنٹ اس کے لئے خاص طور پر فکر مند ہے پھر یہ بھی گھبراہٹ ہے کہ اگر جلسہ سے پہلے بارش نہ ہو تو دسمبر کے آخر میں ہو ا کرتی ہے اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا رکنوں کو بھی بیماریوں اور وباؤں سے محفوظ رکھے اور آنے والوں کو بھی اپنی حفاظت میں لائے یہاں رکھے اور واپس پہنچائے اور جس مقصد کو وہ لے کر آتے ہیں اور جسے مد نظر رکھ کر ہم ان کا استقبال کرتے ہیں وہ اسے حاصل کر سکیں اور ہم میں سے ہر ایک ہر لحظہ ایمان میں پہلے سے ترقی حاصل کرنے والا ہو۔آمین الفضل ۲۵ - دسمبر ۱۹۳۰ء )