خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 50 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 50

خطبات محمود سال ۱۹۲۹ء جائے گا۔غرض خرابی انسان کی اپنی بے احتیاطی سے پیدا ہوتی ہے۔مثلا سنکھیا ہے یہ پرانے بخاروں کا بہترین علاج ہے۔لیکن اگر کوئی سنکھیا اصل مقدار سے زیادہ کھا کر یا جس طرح اسے تیار کر کے کھانا چاہئے اس طرح تیار کئے بغیر کھا کر مر جائے تو یہ اس کا اپنا قصور ہوگا کیونکہ اس نے اس کا غلط استعمال کیا۔غرضیکہ دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں جس سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکے۔سانپ اور بچھو دنیا میں کئی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔سانپ کے زہر سے کو ہڑ کا بہت کامیاب علاج کیا جاتا ہے اور بھی کئی پرانی اور مزمن بیماریوں کو ان کے زہروں سے فائدہ ہوتا ہے۔خدا تعالٰی کی سانپ اور بچھو کو پیدا کرنے کی یہ بھی ایک غرض ہے کہ ان کے زہروں سے فائدہ اُٹھایا جائے۔لیکن اگر کوئی انسان سانپ کے بل میں ہاتھ ڈال دے یا ایسی جگہ رہے جہاں سانپ رہتے ہیں مگر احتیاط نہ کرے اور اسے سانپ ڈس لے تو یہ اس کا اپنا قصور ہو گا۔اسی طرح گتا ہے خدا نے اسے اس لئے پیدا کیا کہ اس سے حفاظت کا کام لیا جائے یا شکار میں مدد لی جائے۔لیکن اگر کوئی گتے کے ساتھ کھیلنے کا عادی ہو اور گتا دیوانہ ہو کر اسے کاٹ لے تو اس میں بھی اس کا ہی قصور ہو گا۔اسی طرح اگر سردی یا گرمی نہ ہو تو کئی فصلیں نہ پک سکیں۔انسان کی کئی عادتیں اور خصلتیں درست نہ ہو سکیں۔گرم ممالک کے باشندوں کی خصلتیں اور ہوتی ہیں اور سرد ملک کے رہنے والوں کی اور۔اگر کوئی اپنی بے احتیاطی سے ان سے تکلیف اُٹھاتا ہے تو اس کی غلطی ہے۔غرضیکہ اللہ تعالیٰ نے تو ہر چیز اچھی ہی پیدا کی ہے لیکن بندہ اس کا خراب استعمال کر کے نقصان اٹھاتا ہے۔اس خرابی کی حد یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ خدا کو بھی لوگوں نے بگاڑ لیا ہے اس کی طرف ایسی ایسی باتیں منسوب کی جاتی ہیں کہ حیرانی ہوتی ہے جب خود خدا تعالیٰ کو جو خالق تھا لوگوں نے اپنے لئے بگاڑ لیا۔اور اس کی ذات میں عیب نکالنے لگ گئے تو اور چیزوں کا اگر وہ غلط استعمال کریں تو کونسی اچنبھے کی بات ہے۔بعض لوگ مل کر چوری کرتے یا ڈاکہ ڈالتے ہیں اور پھر ایک دوسرے سے کہتے ہیں۔خدا کی قسم کھاؤ کسی کو بتا ئیں گے نہیں۔اب دیکھو اللہ تعالیٰ کی ذات تو نیکی کے لئے تھی لیکن اس کے نام کے غلط استعمال سے چور اور ڈا کو بھی مدد حاصل کر لیتے ہیں۔اسی طرح اس کے فرشتوں اور نبیوں کا بھی غلط استعمال کرتے ہیں۔دنیا میں کئی جھوٹے اور فریبی ہیں جو اپنے پ کو ابنیاء کا جانشین کہہ کر دنیا کو لوٹ رہے ہیں۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی ایک رشتہ داری جو ایک پیر کی