خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 475 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 475

خطبات محمود ۴۷۵ سال ۱۹۳۰ء کے شریک ہوں۔ان میں نہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور غضب نازل ہوں بلکہ جو مصائب ان پر اس لئے آتے ہیں کہ وہ مسلمان کیوں کہلاتے ہیں ان میں ضرور ان کے ساتھ شریک ہوں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حقیقی اسلام بہت ہی قیمتی چیز ہے مگر اس میں بھی کیا شبہ ہے کہ اسلام کا نام بھی بہت پیارا ہے اور اس کا تعلق بھی بہت گہراتعلق ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاما کیوں فرماتا:۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار کا خر کنند دعوای حب پیمبزم کے - یہ شعر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامی شعروں میں سے ایک ہے۔یعنی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں کے احساسات کا بھی ضرور خیال رکھا کرو کہ یہ میرے رسول کی محبت کے دعویدار ہیں۔پس حقیقت اسلام بہت پیاری چیز ہے اور اس کے بغیر خدا تعالیٰ سے تو سے تعلق قائم نہیں ہوسکتا مگر اسلام کا نام بھی بہت پیارا ہے۔اور جس بات میں ان کا قصور نہیں اور جو مصیبت ان پر اس لئے نہیں آتی کہ وہ مامور کا انکار کرتے ہیں یا قرآن کی پابندی نہیں کرتے بلکہ اس وجہ سے آتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو کیوں لفظ اسلام سے منسوب کرتے ہیں اس میں ان کے ساتھ پوری پوری ہمدردی کرو۔ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ جو لوگ محض اسلام کے نام کی طرف منسوب ہونے والوں کو مٹانے کے لئے تیار ہیں وہ حقیقت اسلام پر قائم ہونے والوں کے کس قدر زیادہ دشمن ہوں گے۔پس جو لوگ مسلمانوں پر ظلم کرتے ہیں وہ دراصل ان کے نہیں بلکہ ہمارے دشمن ہیں۔ہماری جماعت کو ایسا ہمدردانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے اور ایسے رنگ میں ان باتوں میں حصہ لینا چاہئے کہ جس سے مسلمانوں کے اندر غیرت پیدا ہو کہ یہ دوسرا فرقہ اور غیر ہو کر جب اس قدر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں تو ہم کیوں نہ کریں۔اگر ہماری جماعت اس میں نمونہ بنے تو بہت تھوڑے عرصہ میں بیداری پیدا ہو سکتی ہے۔یہ مت خیال کرو کہ ہم اتنے کام کس طرح کر سکتے ہیں خدا تعالیٰ نے انسان کو ایسی حالت میں پیدا کیا ہے کہ وہ سارے کام کر سکتا ہے اور پھر جس جماعت کو وہ اپنے لئے چن لیتا ہے اسے تو کام کرنے کی بہت زیادہ تو فیق عطا فرما دیتا ہے۔آپ لوگ یہ ارادہ کر لیں کہ ہم ہر نیک کام میں حصہ لیں گے پھر خدا تعالیٰ بھی ہر کام کرنے کی توفیق عطا فرماے گا۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا