خطبات محمود (جلد 12) — Page 420
خطبات محمود ۴۲۰ سال ۱۹۳۰ء کریں لیکن انہیں شامل ضرور کریں اس صورت میں کانگریس آل انڈیا کہلا سکتی ہے۔گاندھی جی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میری باتوں پر غور کریں گے۔میں نے ان سے یہ بھی کہا تھا کہ آپ نے کانگریس کی ممبری کے لئے کھنڈر کی شرط رکھی ہے جو کھڈ رنہ پہنے یا چرخہ نہ کا تے وہ ممبر نہیں ہو سکتا لیکن ہم جانتے ہیں کانگریس کے ممبروں کی کثیر تعداد ایسی ہے جو کبھی چرخہ کے نزدیک بھی نہیں جاتی اپنے لوگ اپنے گھروں میں دوسرے کام کاج میں مصروف رہتے ہیں اور بہت تھوڑے ایسے ہیں جو چرخہ کاتتے ہیں۔اسی طرح وہ صرف کانگریس کے جلسہ میں جاتے ہوئے کھڈر پہن لیتے ہیں۔لیکن عام طور پر دوسرے کپڑے پہنتے ہیں بلکہ ایسی بھی مثالیں ملتی ہیں کہ کانگریس کے جلسہ میں جاتے ہوئے کسی دوست کے گھر سے مانگ کر کھدر کے کپڑے پہن لئے۔لیکن دیانتدار آدمی ایسے فریب نہیں کر سکتا نیز میرے نزدیک یہ تحریک ملک کی دولت و مال اور قوت کو ضائع کرنے والی ہے اس لئے میں اگر چہ کھڈ رکا اپنی ذات میں مخالف نہیں لیکن اس تحریک سے مجھے اختلاف ہے اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ مجھے کھدر پہننے کے لئے مجبور کیا جائے۔مجھے کانگریس کے لئے چندہ دینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے لیکن کھدر پہنے کے لئے نہیں کیونکہ یہ دستور العمل غلط ہے۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ کنزرویٹو پارٹی نے اپنا BADGE دوسروں سے لگوانے کی کوشش کی ہو۔کھد را یک جماعتی حیثیت رکھتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔گاندھی جی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان باتوں پر غور کریں گے اور مجھے بھی اس کے متعلق مزید خیالات کے اظہار کے لئے کہا تھا لیکن اتفاق ایسا ہوا کہ نہ ہی میں غور کر سکا اور نہ ہی میرے خیال میں ان کو اس طرف توجہ ہوئی۔بہر حال میں نے ان سے یہ کہا تھا کہ کانگریس اُس وقت تک سارے ہندوستان کی نمائندہ نہیں ہو سکتی جب تک ہر خیال کے لوگ اس میں شامل نہ ہوں۔اور جب تک سب کو اجازت نہ ہو کانگریس کا میاب بھی نہیں ہو سکتی۔اگر ایک شخص دیانتداری ہے یہ سمجھتا ہے کہ گورنمنٹ کی خوشامد سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے تو اسے اجازت ہونی چاہئے کہ کانگریس میں شامل ہو اور دوسروں کو اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کرے۔اسی طرح ہمارا خیال ہے کہ گورنمنٹ سے نہ لڑائی جائز ہے اور نہ خوشامد اس خیال کو بیوقوفی کا خیال کہہ لو حماقت اور جہالت کا خیال کہہ لو لیکن ہمارا حق ہونا چاہئے کہ کانگریس میں جا کر دوسروں کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں اور جب تک یہ آزادی نہ حاصل ہو کانگریس کامیاب نہیں ہو سکتی۔