خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 337 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 337

خطبات محمود ٣٣٤ ۴۴ سال خبیث الطبع لوگوں کی شرارتوں کا ذکر فرموده ۲۸ - مارچ ۱۹۳۰ء ) تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ہمارے دوستوں کو معلوم ہے کہ بعض منافق طبع لوگ ہماری جماعت سے نکل کر خصوصیت سے میرے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔جو کچھ انہوں نے اس وقت تک کیا ہے وہ اپنی ذات میں خود اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ انسانیت کا معزز نام جو اللہ تعالیٰ نے بنی آدم کے لئے رکھا ہے اس کے وہ مستحق نہیں۔ان کے اخبار کا ایک پرچہ کل مجھے ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی شرارت اور خباثت میں اب اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے دشمنوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معاندوں کے سوا شاید اس وقت تک اس کی کوئی اور نظیر نہ مل سکے۔رسول کریم ہی ہے جب مدینہ میں گئے اور دشمنوں نے جب مقابلہ میں پورا زور لگا کر دیکھ لیا کہ کچھ نہیں بنتا تو آخر ابی بن کعب نامی ایک شخص نے یہ تدبیر اختیار کی کہ آپ کے خاندان کی عورتوں سے عشق کا اظہار کرنے کے لئے اشعار لکھنے شروع کئے جن سے یہ معلوم ہو کہ اُن سے اس کا نا جائز تعلق ہے اور اس طرح اُس نے یہ چاہا کہ آپ کے ننگ و ناموس کی چادر کو پھاڑ دے لیکن جن کو اللہ تعالیٰ عزت دیتا ہے انسان ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔وہ خود تو ایسا پھاڑا گیا کہ آج تک کوئی بھی اس کا یا اس کی اولاد کا نام نہیں لیتا لیکن محمد رسول اللہ اللہ اللہ تعالیٰ نے وہ بلند رتبہ اور عزت کا مقام عطا فر ما یا جو آج تک قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا اور آپ کی عزت کے خلاف زبان کھولنے والا آج بھی اُسی طرح خدا تعالیٰ کی گرفت کے نیچے ہے۔