خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 309 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 309

خطبات محمود ۳۰۹ سال ۱۹۳۰ء ان کے بیان کی ضرورت نہیں ہوتی۔آپ فرماتے یہ الہام بڑی کثرت سے اور بار بار ہوتا ہے کہ إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ اقوم اس کے ساتھ ایک اور جملہ بھی فرمایا کرتے تھے جو اس وقت مجھے یا دنہیں۔مگر میری کسی تقریر میں چھپ چکا ہے۔کے تو بعض بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر یاد خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ ہی قرآن کا نزول ہوتا رہتا ہے یعنی قرآنی برکات کا ان پر نزول ہوتا رہتا ہے۔ہماری طرف سے یہ کوشش ہونی چاہئے کہ رمضان کا مہینہ گذر جانے کے بعد بھی اس کی کیفیات ہمارے اندر قائم رہیں یہی ایمان ہے جو ہماری تسلی کا موجب ہوسکتا ہے۔رمضان کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس مہینہ میں بندوں کے قریب ہو جاتا ہوں۔جس طرح کوئی بکری چرواہے سے دور رہ کر محفوظ نہیں ہو سکتی اسی طرح جب تک بندہ کو بھی خدا تعالیٰ کی طرف س إني قريب کی آواز نہ آئے وہ بھی مامون نہیں ہوسکتا اور یہ آواز زیادہ تر رمضان کی حالت میں ہی آتی ہے اس لئے رمضان کی کیفیت اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے نفوس میں ایسی تبدیلی پیدا کر دے کہ ہم رمضان کی برکات سے ہر وقت فیض یاب ہو سکیں۔ہماری کوتاہیوں اور غلطیوں کو دور کر کے ہمارے اندر خشیت اور تقویٰ پیدا کر کے ہمیں ایسی مضبوط چٹان پر قائم کر دے جس میں کبھی ( الفضل ۱۴۔مارچ ۱۹۳۰ء ) تزلزل نہ آ سکے۔اللهم امين۔الكهف : ۴۷ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۳۸۶ مطبوعہ بیروت اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۲ صفحہ ۲۳۰ ) حالات زید بن دشنه مطبوعہ بیروت) الترغيب والترهيب كتاب الصوم باب الترغيب في صوم الاربعاء والخميس والجمعة۔۔۔۔۔مطبوعه بيروت ١٩٩٣ء ه البقره: ۱۸۶ ا تذکرہ صفحہ ۴۲۱۔ایڈیشن چہارم ك الُوْمُ مَنْ تَلُومُ ، تذکرہ صفحہ ۴۲۱۔ایڈیشن چہارم 1 البقرة: ۱۸۷