خطبات محمود (جلد 12) — Page 265
خطبات محمود ۲۶۵ سال ۱۹۳۰ء کوئی اس مشورہ کی آڑ میں قانون شکنی یا افسر کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔باوجود میرے ساتھ مشورہ کرنے کے اگر کوئی قانون اسے اس کام کے کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو اس کا کرنا اس کے لئے جائز نہ ہوگا۔جیسے میں نے طالب علم کی مثال دی ہے کہ وہ آ کر مجھے کہے کہ میری ماں بیمار ہے مجھے کیا کرنا چاہئے؟ تو میں مشورہ دوں گا کہ چلے جاؤ۔مگر اس کا یہ مطلب نہ ہو گا کہ وہ سکول سے چھٹی لینے سے آزاد ہو گیا چھٹی اس کیلئے لینی ضروری ہوگی۔یہی بات دوسروں کیلئے ہے۔میں نے ان امور کی اِس لئے وضاحت کر دی ہے کہ میرے پاس شکایت پہنچی تھی کہ بعض لوگوں کو احساس ہے کہ انہیں مجھ تک پہنچنے کی اجازت نہیں۔یہ غلط ہے۔خواہ کوئی کتنا چھوٹا ہو یا بڑا ہو عمر کے لحاظ سے خواہ کوئی کتنا چھوٹا یا بڑا ہو' تجربہ کے لحاظ سے خواہ کوئی کتنا چھوٹا ہو یا بڑا ہو' علم کے لحاظ سے ہر معاملہ میں خواہ وہ بات چھوٹی یا بڑی ہو خلیفہ وقت سے مشورہ لینے کا ہر ایک احمدی کو حق ہے بشرطیکہ اپنی ضرورتوں کے لحاظ سے خلیفہ اسے مشورہ لینے کی اجازت دے۔یعنی جب وہ اپنی مصروفیتوں کو دیکھ کر وقت دے۔تو کوئی بات کسی کے متعلق ہو بڑی ہو یا چھوٹی خلیفہ کے سامنے پیش کر سکتا ہے۔وہ آ کر کہہ سکتا ہے کہ ناظر اعلی کی جگہ یہ انتظام ہونا چاہئے۔چاہے میں اس کی بات مانوں یا نہ مانوں مگر اس کو بات پیش کرنے کا ایسا ہی حق ہے جیسے ناظر اعلیٰ کو۔ہاں اگر کوئی طالبعلم آکر ایسی بات پیش کرتا ہے جو اس کے علم اور عقل سے بالا ہے تو میں اس کی بات سنوں گا اور کہوں گا ابھی تم اس میں دخل نہ دوا بھی تمہیں علم اور تجربہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے مگر یہ نہ کہوں گا کہ تم طالبعلم ہو کر اس میں دخل نہ دو۔اگر ایک طالبعلم اس بات کے سمجھنے کی عقل رکھتا ہے تو اس کا حق ہے کہ دخل دے اسی طرح اور معاملات میں دوسروں کو حق حاصل ہے۔مجلس شوری جماعت سے تعلق رکھنے والے اہم امور کے متعلق مشورہ دیتی ہے مگر مجلس شوری اس بات کے لئے خدائی پروانہ لے کر نہیں آئی ہر ایک احمدی کو حق ہے کہ مشورہ دے۔پس نہ تو مجلس شورای میرے اور جماعت کے درمیان کوئی روک ہے نہ کوئی نظارت روک ہے۔کسی ایسے امر کے متعلق جو کسی سے وابستہ ہے سوائے اس کے کہ اس کا ذاتی معاملہ ہوا سے افسر کے توسط نے بھیجے۔ہاں یہ بھی قانون مقرر ہے کہ کوئی افسر کسی کاغذ کو روک نہیں سکتا۔اگر کوئی یہ ثابت کر دے کہ کسی افسر نے کوئی کاغذ روک لیا اور اتنے عرصہ سے جو کہ دفتری کاروبار کے لحاظ سے کسی کاغذ کے آگے بھیجنے کے لئے ضروری ہو زیادہ عرصہ کا غذ رو کے رکھا تو پھر وہ براہِ راست بھیج سکتا