خطبات محمود (جلد 12) — Page 210
خطبات محمود ۲۱۰ سال ۱۹۲۹ء اور بڑی کو چھوٹی سے تشبیہ دے دی جاتی ہے لیکن یہ کبھی نہیں ہوتا کہ کوئی مشابہت ہی نہ ہو اور یونہی تشبیہہ دے دی جائے۔دیکھو ایک انسان جس کے نہ تو دُم ہی ہوتی ہے اور نہ ویسا منہ اور سر ہوتا ہے جیسا کہ شیر کا ہوتا ہے لیکن بہادری کی وجہ سے اسے شیر کہہ دیا جاتا ہے۔اسی طرح ایک انسان نہ نگا پھرتا ہے نہ گھاس کھاتا ہے نہ اس کے لمبے لمبے کان ہوتے ہیں لیکن اسے گدھا کہہ دیتے ہیں اور یہ اُسی وقت کہتے ہیں جب اس سے بے وقوفی سرزد ہو۔تو مجاز اور استعارہ کا استعمال کسی مشابہت کی وجہ سے ہی ہوتا ہے جب تک ایسا نہ ہو اس کا استعمال نہیں ہو سکتا۔پس سوچنا چاہئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو مسیح کہا گیا تو کیوں کہا گیا؟ وہ کونسی چیز ہے جو حضرت مسیح کو دوسرے انبیاء سے ممتاز کرتی ہے وہ وہی چیز ہو سکتی ہے جو اگر چہ دوسرے انبیاء میں پائی جائے مگر اس میں زیادہ نمایاں حیثیت میں نظر آتی ہو اور مسیح کے لئے جو چیز خاص ہے وہی مسیح موعود علیہ السلام کے لئے وجہ تشبیہہ ہو سکتی ہے۔یوں تو سارے انبیا ء ہی راستباز تھے اور حضرت مسیح بھی راستباز تھے مگر راستبازی کی وجہ سے کسی اور کو مسیح نہیں کہا جا سکتا۔اس طرح سارے ہی انبیاء ملہم بھی تھے مگر الہام کی وجہ سے کسی کو موسیٰ انہیں کہا جاسکتا۔جب کسی کو موسیٰ کہا جائے گا تو اس کے یہی معنے ہونگے کہ اس میں وہ خوبی ہے جو حضرت موسیٰ کو دوسرے انبیاء سے خاص طور پر ممتاز کرتی ہے۔اسی طرح جب کسی کو محمد ( ﷺ ) کہا جائے گا تو اس کے معنی ہوں گے کہ اس میں وہ خاص وصف نمایاں ہے جو اگر چہ دیگر انبیاء میں بھی ہے لیکن محمد کو میں ممتاز طور پر نظر آتا ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام کی خصوصیت وہ نرمی کی تعلیم ہے جو آپ نے پیش کی اور بائبل سے تو یہاں تک ظاہر ہے کہ حضرت مسیح فرماتے ہیں : دو شریر کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو کوئی تیرے دہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے اور اگر کوئی تجھ پر نالش کر کے تیرا گر تا لینا چاہے تو چوغہ بھی اسے لے لینے دے اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار میں لے جائے۔اس کے ساتھ دو کوس چلا جاے اگر چہ سارے ہی انبیاء نے نرمی کی تعلیم دی ہے لیکن حضرت مسیح نے اپنے زمانہ کے حالات کو دیکھ کر اس بات پر بہت زور دیا ہے۔یہ ہی خاص بات ہے جو ان میں پائی جاتی ہے اور جب خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام مسیح رکھا تو اس کے یہ معنے ہیں کہ آپ کو