خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 190

خطبات محمود ١٩٠ ثواب مل گیا اور اگر تین یا چار کو آواز دے کر ساتھ لے لیا تو ایک تو مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب آگے ہی بہت زیادہ ہے پھر وہ تین یا چار گنا ہو جائے گا۔اسی طرح ایک شخص چندہ دینے لگتا ہے اسے خیال آتا ہے آج میرے ہمسایہ کے پاس روپیہ ہے ممکن ہے کل کو خرچ کر دے اس لئے وہ اسے بھی تحریک کر دیتا ہے اور وہ چندہ ادا کر دیتا ہے اب اسے بھی اس کے چندہ دینے کا ثواب اور اسی طرح تحریک کر کے وہ جتنے لوگوں سے چندہ وصول کرائے گا اتنا ہی اُسے زیادہ ثواب ملے گا۔ایسی معمولی باتوں سے بھی انسان بہت ترقی کر سکتا ہے اگر ذرا سا خیال رکھ لیا جائے اور اپنے ہمسایوں اور ملنے والوں میں نیکی کرنے کی تحریک کی جائے تو اس سے عظیم الشان فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ایک طرف تو دین کے کام میں بہتری ہو سکتی ہے اور دوسری طرف ثواب حاصل ہو جاتا ہے۔پس جن کو اللہ تعالیٰ استعداد دے وہ ضرور اس طرف توجہ کریں اور اس بات کا خیال رکھیں۔اس استعداد کا نشان یہ ہے کہ اسے خود اس کام کے کرنے کی توفیق مل جائے۔اگر کسی کو صبح کی نماز میں شامل ہونے کی توفیق مل جائے تو یہ علامت ہے اس بات کی کہ اس میں استعداد ہے کہ دوسروں کو بھی اس نماز میں شریک ہونے کی تحریک کر سکے۔پس اسے چاہئے ہمسایوں کو بھی آواز دے کر جگالے۔اسی طرح عشاء کی نماز میں آنے کی جسے توفیق ملتی ہے وہ سمجھ لے کہ اس میں اوروں کو نماز کی تحریک کرنے کی استعداد ہے پس وہ ہمسایوں کو بھی آواز دے دے ممکن ہے ان میں سے کوئی سو گیا ہو۔اسی طرح اور بھی بہت سے کام ہیں جن میں استعدادوں کا پتہ لگ سکتا ہے۔باقی رہیں باریک استعدادیں سو ان کا انسان کو خود ہی علم ہو جاتا ہے اسے روحانی علوم حاصل ہوتے ہیں اور روحانی کھڑ کی جب کھلتی ہے تو وہ خود ہی اپنا پتہ بتادیتی ہے۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نہ صرف خود دین کے کام کرنے میں پچست ہوں بلکہ دوسروں کو بھی پست کرنے کی کوشش کریں۔جتنے لوگ بھی کسی کے ذریعہ سنبھل جائیں اتنوں کا ہی ثواب اسے حاصل ہو گا۔اور اگر کوئی کسی غیر کونہیں صرف اپنے بیوی بچوں کو ہی دین میں چُست کر دے تو اس کا بھی اسے ثواب ملے گا۔میں نہیں سمجھتا کوئی بھی جماعت ایسی ہو جس میں ایک شخص بھی ایسا نہ مل سکے جو یہ فرض انجام دے سکے اور اگر ایک ایک شخص بھی ہر جماعت میں ایسا کھڑا ہو جائے تو اپنی جماعت میں وہ بہت