خطبات محمود (جلد 12) — Page 159
خطبات محمود ۱۵۹ سال ۱۹۲۹ء لیکن خدا تعالیٰ کا مقرب انسان دس منٹ ہی خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار رہا ہو گا۔غرض روح کی گدازش کے مقابلہ میں جسم کی عبادت کچھ حقیقت نہیں رکھتی اور پاک لوگوں کا دل خدا تعالیٰ کی محبت اور اُلفت میں اس قدر گداز ہوتا ہے کہ گویا اس کے مقابلہ میں جسم نے کچھ کیا ہی نہیں ہوتا۔یہی وہ درجہ ہے جس کے لئے ہر ایک مؤمن کو کوشش کرنی چاہئے اسی کے لئے رسول کریم علی نے فرمایا ہے کہ انسان کے جسم میں ایک لوتھڑا ہے اگر وہ درست ہو جائے تو سارا جسم در بہت ہو گیا اور اگر وہ خراب ہو جائے تو سارا جسم خراب ہو گیا۔الا وهيَ الْقَلْبُ سے سنو! وہ دل ہے۔پس اصل چیز انسان کے دل کی پاکیزگی ہے دل کی خرابی سے سب کچھ خراب ہو جاتا ہے اور سب چیز میں بے قیمت ہو جاتی ہیں۔( الفضل ۳ اگست ۱۹۲۹ء ) ا نزهة المجالس مصنفه عبد الرحمن الصفوری جلد ۲ صفحہ۱۵۳ بخاری کتاب الایمان باب فضل من استبرأ لدينه