خطبات محمود (جلد 11) — Page 294
خطبات محمود ۲۹۴ سال ۱۹۲۸ء میری مدد نہیں کی۔اس خطبہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر تم یہ سمجھو کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور وہی عیبوں سے پاک ہے اور وہی انسان کو امداد دے سکتا ہے تو پھر لڑائی جھگڑے نہ ہوں۔غرض یہ خطبہ جو نہایت وسیع مطالب اپنے اندر رکھتا ہے ان کو مد نظر رکھنا چاہئے۔میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے لوگوں کو توفیق عطا کرے کہ ان کے دل ایک ہوں۔ان کا ظاہری اجتماع کا مظاہرہ نفاق کی حرکت نہ ہو بلکہ حقیقت میں وہ ایسی رستی میں بندھے ہوئے ہوں جسے کاٹنے کی کسی بڑے سے بڑے اور شریر سے شریر دشمن کو بھی طاقت نہ ہو۔الفضل ۲۷/ جنوری ۱۹۲۸ء) ل لوقا باب ۶ آیت ۱ بائیل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعه ۱۹۹۳ شد سیرت ابن ہشام جلد اصفحه ۲۰۴ تا ۲۰۰ مطبوعہ مصر ۱۱۹۳۶