خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 197 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 197

خطبات محمود 196 سال 1927ء لئے قوم کو زندہ رکھنا ہمارا فرض ہے۔ورنہ اگر مسلمان چوڑ ہے چماروں کی طرح ہو جائیں تو پھر اسلام کا جھنڈا کون کھڑا کرے گا۔پس آج یا کل یہ سوال اٹھے گا کہ ہندو مسلمانوں میں صلح ہو۔اس لئے پہلے ہی یہ باتیں میں پیش کرتا ہوں۔اگر ہندو صاحبان انہیں مان لیں تو آج صلح ہو سکتی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہندو لیڈر بجائے مسلمانوں کو گالیاں دینے کے اور ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کے اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال دلانے کے ان تجویزوں پر غور کریں گے جو خاص ہمدردی اور محبت سے پیش کی گئی ہیں۔اور اس کے لئے جسے مادر ہند کہتے ہیں اور جس کی ترقی کے لئے جان و مال قربان کر دینے کا دعوئی رکھتے ہیں۔اگر واقع میں ہندوستان کا درد ان کے دل میں ہے۔اور وہ بچے دل سے ہندوستان کی ترقی چاہتے ہیں۔تو آئیں ان باتوں پر غور کریں اور ان کے مطابق صلح کریں۔(الفضل ۳۰ / اگست ۱۹۲۷ء)