خطبات محمود (جلد 10) — Page 44
44 سب روحانی مدارج کے طریق سمجھائے جو اس نے پہلوں کو بتائے تھے ہماری جماعت میں سے جو کمزور ہیں ان کو بھی ہدایت دے ان میں اور ہم سب میں عرفان پیدا فرمائے۔تاکہ اس کی کچی معرفت حاصل ہو۔پھر میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ وہ لوگ جنہیں سلسلہ میں داخل ہونے کی توفیق نہیں ملی۔مگر جن کے لئے آنحضرت ا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی طرح مبعوث ہوئے جس طرح ہمارے لئے انہیں بھی سلسلہ میں داخل ہونے کی توفیق بخشے۔تاکہ خدا کا جلال ظاہر ہو۔پھر میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ ہماری طرف سے جو بے توجہی اور کو تاہی اس وقت تک ان کے متعلق ہوئی ہے وہ آئندہ نہ ہو اور وہ سب سلسلہ میں داخل ہو کر خدا کا عرفان حاصل کریں تا خدا کا پورا پورا جلال دنیا میں ظاہر ہو۔آمین الفضل ۲۹ جنوری ۱۹۲۶ء)