خطبات محمود (جلد 10) — Page 248
248 وہ نہیں سمجھتے۔جس کو خدا گھر بیٹھے عزت دے اسے باہر نکلنے کی کیا ضرورت ہے۔اسے خدا نے وعدہ دیا کہ تم ایک جگہ بیٹھو میں دنیا کو کھینچ کر تمھارے پاس لاؤں گا۔اور یہ اب سب لوگوں کو نظر آ رہا ہے کہ خدا اپنی بات کے مطابق لوگوں کو لا رہا ہے اور تو کوئی معمولی طور پر مشہور ہو گا۔زیادہ سے زیادہ ضلع میں اس کی عزت ہوگی یا زیادہ سے زیادہ صوبہ میں اس کی عزت ہوگی۔زیادہ سے زیادہ ملک میں اس کی عزت ہوگی لیکن خدا تعالیٰ نے آپ سے اس سے بڑھ کر وعدہ کیا اور فرمایا کہ میں جو عزت تمھیں دوں گا وہ ایسی عزت ہو گی کہ ساری دنیا میں عزت ہو جائے گی۔صرف شہر میں تمھاری عزت نہ ہوگی۔صرف ضلع میں ہی تمھاری عزت نہ ہوگی۔صرف صوبہ میں ہی تمھاری عزت نہ ہو گی۔صرف ملک میں ہی تمھاری عزت نہ ہو گی۔بلکہ دنیا کے کونے کونے میں عزت ہوگی۔جدھر کوئی راستہ دنیا میں نکلتا ہو گا۔جدھر کوئی پک ڈنڈی دنیا میں جاتی ہوگی۔ادھر تیرا نام پہنچایا جائے گا۔اور ادھر ہی تیری عزت قائم کی جائے گی۔خدا خالی یہ لفظ ہی نہیں فرماتا بلکہ وعدہ بھی فرماتا ہے۔اور وعدہ بھی وہ وعدہ ہے جسے وہ بڑے زور کے ساتھ ہر روز پورا کر رہا ہے اور اس وعدہ کے لئے لفظ بھی وہ استعمال فرمائے جو اپنے معانی کے لحاظ سے بڑے زبردست ہیں۔یہ الفاظ دو معنے رکھتے ہیں۔ایک معنی تو یہی ہیں کہ دور دور سے لوگ چل کر آئیں گے۔اور اس کثرت سے آئیں گے کہ راستوں میں گڑھے پڑ جائیں گے۔اور وہ گہرے ہو جائیں گے لیکن ان الفاظ سے صرف یہی مطلب نہیں۔بلکہ یہ بھی مراد ہے کہ صرف سڑکوں والے علاقوں کے لوگ ہی نہیں آئیں گے بلکہ وہ لوگ بھی آئیں گے جن کے علاقوں میں راستے نہیں۔یعنی ایسی گمنام جگہوں سے بھی لوگ آئیں گے جنہیں دنیا میں لوگ جانتے ہی نہیں۔اور صرف شہروں کے لوگ ہی نہیں آئیں گے۔صرف بستیوں اور آبادیوں کے لوگ ہی نہیں آئیں گے۔بلکہ جنگلوں کے لوگ بھی آئیں گے۔میدانوں کے لوگ بھی آئیں گے۔پہاڑوں کے لوگ بھی آئیں گے۔غاروں کے لوگ بھی آئیں گے۔غرض ہر گوشہ گمنامی سے کھینچ کر لوگ لائے جائیں گے۔اور یہ دونوں معنی ہی اس الہام سے پائے جاتے ہیں۔لوگوں کے آنے سے بھی کہ جن کے آنے سے راستے عمیق ہو جائیں اور عمیق راستوں سے لوگوں کے آنے کے بھی۔اور یہ ہی وہ بڑی عزت ہے جو حقیقی طور پر عزت کہلانے کی مستحق ہے۔کہ شہروں اور آبادیوں سے نکل کر ایسے ویرانوں میں بھی نام چلا جائے جو دنیا کو معلوم ہی نہیں۔دنیا میں بہت سے آدمیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شہرت پائی۔سرٹیگور کے متعلق