خطبات محمود (جلد 10) — Page 179
179 منافق جو تلوار سے جنگ کر رہا ہوں وہ بھی اگر کے کہ میں مسلمان ہوں تو اس کی بات کو قبول کر لیتا چاہئے کیونکہ اس کا دل چیر کر کسی نے نہیں دیکھ لیا۔جب یہ ادنی ترین حق ہے جو اسلام منافق کو بھی دیتا ہے۔تو میں نہیں سمجھتا خلیفہ ہونے پر یہ حق کیونکر اس سے چھینا جا سکتا ہے۔پس ایسی باتیں نہ کرو جن کا علم نہ ہو۔پھر میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وصیت آزمائش ایمان کا ذریعہ ہے۔وصیت پیمانہ ہے ایمان کو ناپنے کا اور وصیت آئینہ ہے اپنی ایمانی شکل دیکھنے کا۔میں اس کے متعلق کچھ زیادہ نہیں کہتا۔صرف اتنا کہتا ہوں کہ میں تمہاری نسبت اعلم ہوں اس معاملہ کے متعلق اور وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ابھی میں اصل مسئلہ کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔مجھے اس بارے میں دوستوں سے مشورہ کرنا ہے۔مگر میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے لوگوں میں قربانی اور ایثار کے جذبات پیدا کرے۔اور ہم اس کے قرب کو حاصل کر سکیں۔اور اس کے فضلوں کے وارث ہوں۔(الفضل ۸ جون ۱۹۲۶ء) ا۔طبقات ابن سعد القسم الثاني الجزء الثاني ۲ بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعرج الملا کہ والروح الیہ مسلم کتاب الایمان باب من مات لا یشرک با اللہ دخل الجنته ٠٣