خطبات نور — Page 83
83 صحیح نہیں ہے۔ایک نوجوان نے ایسا دعویٰ کیا۔ایک آیت کے معنے اس سے پوچھے تو اب تک نہیں بتا سکا۔ہمارے ہادی کامل نبی کریم کو تو یہ تعلیم ہوتی ہے قُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْماً (طه:)۔تم بھی دعا کرو۔یاد رکھو کہ اگر انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں سے ہو تو اور ترقی کرو اور کسی وجود کو جو خدا کی طرف سے آیا ہے اس کے وجود اور عدم وجود کو برابر نہ سمجھو۔ظاہر و باطن مختلف نہ ہو۔دنیا کو دین پر مقدم نہ کرو۔بعض اوقات دنیا داروں کو دولت و عزت اندھا کر دیتی ہے۔خدا کی برسات لگ گئی ہے۔وہ اب بچے پودوں کو نشور نمارے گی اور ضرور دے گی۔خدا کی ان ساری باتوں پر ایمان لا کر بچے معاہدہ کو یاد رکھو ایسا نہ ہو کہ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا (البقرة: ۱۵) ہی کے مصداق رہ جاؤ۔اس کا اصل علاج استغفار ہے اور استغفار انسان کو ٹھوکروں سے بچانے والا ہے۔ا حکم جلد ۵ نمبر ۴۳-۰-۲۴ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۷-۸) ⭑-⭑-⭑-⭑