خطبات نور — Page 72
72 ہونے کے دلائل جو آج تک سنیوں نے دیئے ہیں کیا ہیں اور ان پر شیعوں نے جو اعتراض کئے ہیں اور پھر ان کا جو جواب سنیوں نے دیا ہے اور ان سب پر اپنا فیصلہ لکھ دو۔تم سمجھ سکتے ہو کہ تیرہ سو برس کا جھگڑا اور پھر خوارج بھی ساتھ۔اعتراض اور جرح الگ، ان سب پر نظر۔لکھنا آسان بات نہ تھی۔میں نے کہا موٹی کریم ! تو نے اپنے فضل و کرم سے ایسے زمانہ میں پیدا کیا ہے کہ حکم عدل تو موجودہی ہے۔کوئی راہ اس کے پرتو سے کھول دے۔آخر میں نے یہ لکھ دیا کہ ہمارا انتخاب آخر غلط ہوتا ہے اس کو معزول کرنا پڑتا ہے۔زندگی اور موت ہی ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ممکن ہے کہ ایک کو منتخب کریں اور رات کو اس کی جان نکل جاوے۔میرے استاد کہتے تھے۔سعادت علی خاں نے کئی کروڑ روپیہ ہند کے واسطے انگریزوں کو دیا کہ اسے دے دیں۔کہتے ہیں جب عملدرآمد کے لئے کاغذ پہنچے تو رات کو جان نکل گئی۔یہ مشکلات ہیں جو ہمارے انتخاب درست نہیں ہو سکتے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ (النور (٥٢) یہ خدا تعالیٰ ہی کا کام ہے کہ کسی کو خلیفہ بنادے۔پس کسی دلیل کی حاجت نہیں۔تم سمجھتے ہو کہ بنی ہاشم نے بڑی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوئے۔خدا نے جس کو بنانا تھا اس کو بنا دیا۔اسی امت سے خلیفہ ہونا اور خلیفہ کا تقرر خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہونا ہی قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے اور اگر خلیفہ بننا بہت کتابوں کے پڑھ لینے پر ہوتا تو چاہئے تھا کہ میں ہو تا۔میں نے بہت کتابیں پڑھی ہیں اور کثیر التعداد میرے کتب خانہ میں ہیں۔مگر میں تو ایک آدمی پر بھی اپنا اثر نہیں ڈال سکتا۔غرض خدا تعالیٰ کا وعدہ آپ ہی منتخب کرنے کا ہے۔کون منتخب ہوتا ہے؟ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ (الانعام: ۱۳۵)۔جو شخص خلافت کے لئے منتخب ہوتا ہے اس سے بڑھ کر دوسرا اس منصب کے سزاوار اس وقت ہرگز نہیں ہوتا۔کیسی آسان بات تھی کہ خدا تعالی جس کو چاہے مصلح مقرر کر دے۔پھر جن لوگوں نے خدا کے ان مامور کردہ منتخب بندوں سے تعلق پیدا کیا انہوں نے دیکھ لیا کہ ان کی پاک صحبت میں ایک پاک تبدیلی اندر ہی اندر شروع ہو جاتی ہے اور خدا تعالی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی آرزو پیدا ہونے لگتی ہے۔دیکھو انسان عبث پیدا نہیں کیا گیا۔اَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَنا (المومنون ) کیا تمہیں یہ خیال ہے کہ ہم نے تم کو عبث پیدا کیا ہے؟ ایسا خیال تمہارا غلط ہو گا۔ہمارے حضور تم کو آنا ہو گا۔جب تم عبث نہیں بنائے گئے تو پھر سوچو کہ تم کیوں بنائے گئے ہو۔يأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمْ لوگو اپنے رب کے فرمانبردار بن جاؤ۔فرمانبرداری ضروری ہے۔مگر کوئی