خطبات نور — Page 62
62۔پوچھ لو۔هَلْ يَسْتون کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں۔ہر ایک دانشمند کو اعتراف کرنا پڑے گا۔چونکہ وہ فطرت انسانی، اعتقادات، اخلاق سب کو جانتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اپنے کامل علم اور فطرت کی صحیح اور کامل واقفیت کی بنا پر فتوی دیتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الله تعالی ہی کی حمد دنیا میں قائم ہو گی۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہی غلام لائق اور ممتاز ہو سکتا ہے جو ہر قسم کے اخراجات کو بر محل کرنے اور اپنے آقا کی منشاء و مصلحت کو جانتا ہے اور یہی نہیں بلکہ عملی طاقت بھی اعلیٰ درجہ کی رکھتا ہے۔جب یہ بات ہے تو عرب و عجم کی تاریخ پر نظر کرو۔نہیں! دنیا کی تاریخ کے ورق الٹ ڈالو اور دیکھو کہ جس زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا پر جلوہ گری کی کیا اس سے بہتر کوئی اور وجود اس قابل تھا کہ وہ دنیا کا معلم ہو کر آتا؟ ہر گز نہیں۔لوگوں کو بچے علوم ملتے ہیں اور بابرکت اساتذہ کا اثر بھی ہوتا ہے لیکن یہ بات کہ حق سبحانہ تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا ہو اور اس کے مقرب ہونے کے لئے اقرب راہ مل جاوے یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کامل طور پر دنیا میں نہیں ہوا۔زمانہ کے امراض پر پوری نظر کر کے مریضوں کی حالت کی کامل تشخیص کس نے کی تھی؟ کسی کا نام تو لو۔جب معالج ہی نہ تھا تو شفاء کا تو ذکر ہی کیا! مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شفاء کامل کا نسخہ لے کر آئے اور مریضوں پر اس کا استعمال کر کے ان کو تندرست بنا کر دکھا دیا کہ یہ دعویٰ کہ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَآءُ (بنی اسرائیل :۸۳) بالکل سچا دعوی ہے۔اس وقت کی عام حالت پر نظر تو کرو تو معلوم ہو گا کہ دنیا میں ایک بلاخیز طوفان بت پرستی اور شرک کا آ رہا تھا۔کوئی قوم کوئی ملک کوئی خاندان کوئی ملت ایسی نہ رہی تھی جو اس ناپاکی میں مبتلا نہ ہو۔کیا ہند میں عالم نہ تھے ؟ مجوسیوں کے پاس گھر اور دستور آگاہ نہ تھے ؟ * یہود کے پاس بائیبل اور طالمود نہ تھی؟ عیسائیوں کی روما کی سلطنت نہ تھی؟ مصریوں کے ہاں علم کا دریا نہ بہتا تھا؟ کیا خاص عرب میں بڑے بڑے طلیق اللسان اور فصیح البیان شعراء موجود نہ تھے ؟ مگر قوم کی امراض نہیں بلکہ ملک کی بیماریوں، نہیں نہیں دنیا کو تباہ کر دینے والی بلا کی کس نے تشخیص کی؟ وہ کون تھا جس نے شفاء اور نور کہلانے والی کتاب دنیا کو دلوائی؟ جواب آسان اور بہت آسان ہے بشرطیکہ انصاف اور سچائی سے محبت ہو کہ وہ پاک ذات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی۔اس آیت پر غور کرنے سے یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ مطابق اصل