خطبات نور — Page 646
646 جائے تو اسے چھڑا دیتے ہو حالانکہ تمہیں اس سے منع کیا گیا تھا اَفَتُومِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ کتاب کے بعض حصے پر تو ایمان لاتے ہو اور بعض سے انکار کرتے ہو۔فَمَا جَزَاءُ مَنْ يَفْعَلُ ذَالِكَ مِنْكُمْ الاخرى تم تو دنیا کی عزت بڑھانے کے واسطے ایسا کرتے ہو مگر پھر ایسوں کی جزاء یہ ہے کہ وہ ذلیل ہوں گے۔آخرت کی ذلت تو ہو گی ہی۔وہ دنیا میں بھی ذلیل ہوں گے اور سخت ذلت اٹھائیں گے اور ان کو سخت سے سخت عذاب ملے گا اور آخرت میں بھی ان کو سخت عذاب میں دھکیلا جائے گا۔گی۔وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْلَمُوْنَ۔اللہ تمہاری کرتوتوں سے غافل نہیں ہے۔أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيَوةَ الدُّنْيَا ورلی زندگی کو آخرت میں پسند کرتے ہو۔فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ تم سے عذاب کی تخفیف نہ ہو گی اور تمہیں مدد الٹی بھی نہیں ملے غور کر لو۔فکر کر لو۔اپنی بہتری کے لئے سوچ لو۔⭑-⭑-⭑-⭑ الفضل جلد نمبر۲۶-۱۰۰ر دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)