خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 640 of 703

خطبات نور — Page 640

۲۸ نومبر ۱۹۱۳ء 640 خطبہ جمعہ تشہد و تعوذ کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی۔وَ إِذْ اَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَّ ذِي الْقُرْبَى وَالْيَنمَى وَالْمَسْكِيْنِ وَ قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِيْمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكَوةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْكُمْ وَأَنْتُمْ مُعْرِضُونَ (البقرة: ۸۳) - اور پھر فرمایا:۔خلاصہ دین انبیاء کیا ہے؟ تمام انبیاء کے دین کا خلاصہ یہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے وعدہ لیا ہے لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا الله - لا اله الا اللہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی۔بس یہی خلاصہ ہے تمام دیوں کا اور میں لا الہ الا اللہ کے معنے ہیں۔عبادت کسے کہتے ہیں؟ لوگوں کو اس کے معنی نہیں آتے۔بعض اس کے معنی بندگی کرنے کے کرتے