خطبات نور — Page 624
۳۱ اکتوبر ۱۹۱۳ء 624 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرۃ کی آیت إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرۃ:۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ ایک رکوع کا ٹکڑا ہے۔میں بہت سوچ سوچ کر تھک جاتا ہوں کہ میں اپنی بات کن لفظوں میں کہوں جو دل میں اثر کرے۔میں دیکھتا ہوں بہت لوگ ایسے ہیں گویا ہماری بات سنتے ہی نہیں اور ان کے کان حق سے کبھی آشنا نہیں ہوئے۔میں نے ایک لڑکے سے پوچھا۔سبق کہاں سے شروع ہو گا؟ اس نے کہا۔دس برس ہوئے۔میں درس میں آتا ہوں مگر کبھی سنا نہیں۔اس کے پاس ایک اور بیٹھا تھا۔اس سے پوچھا تو اس نے کہا وعلی ہذا القیاس۔میں نے کہا خیر عربی تو تمہیں آتی ہے۔تم تو شاید اس دور کو نہیں سمجھ سکتے مگر میں خوب سمجھتا ہوں۔مگر کوئی باپ لڑکے کو دس برس تک نصیحت کرے اور وہ اس کے جواب میں ایک دن کہہ دے کہ میں نے آپ کی کوئی بات نہیں سنی۔خیر